پہلا ٹیسٹ ڈرا، سہواگ مردِ میدان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وریندر سہواگ کی تیز ترین ٹرپل سنچری اور راہل ڈراوڈ کے دس ہزار رنز کی بدولت یادگار بننے والا ہندوستان اور جنوبی افریقہ کا پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا ہے۔ چنئی میں کھیلے جانے والے اس میچ کے پانچویں اور آخری دن جنوبی افریقہ کی ٹیم پورے دن بلے بازی کرتی رہی اور جب کھیل ختم ہوا تو اس نے دوسری اننگز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 331 رنز بنائے تھے۔ جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز کی خاص بات اوپنر میکنزی کی سنچری رہی جو 155 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے جنوبی افریقی کھلاڑی ہاشم آملہ دوسری اننگز میں سنچری سے انیس رن کے فاصلے پر انیل کمبلے کا شکار بنے۔ بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں ہربھجن نے تین جبکہ کمبلے اور سہواگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں 540 جبکہ بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 627 رنز بنائے تھے۔ میچ ختم ہونے کے بعد تقسیم انعامات کی تقریب میں جب مین آف دی میچ وریندر سہواگ سے پوچھا گیا کہ انہیں ملتان کی اننگز زیادہ پسند ہے یا چنئی کی تو ان انہوں نے کہا ’مجھے لگتا ہے کہ یہاں زيادہ بہتر تھا۔ پاکستان میں بھی میں نے اسی مہینے میں کھیلا تھا لیکن یہاں حبس اور گرمی زیادہ ہے وہاں بھی تھی لیکن اتنی نہيں تھی‘۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کا دوسرا ٹیسٹ میچ جمعرات سے احمدآباد میں شروع ہو گا۔ |
اسی بارے میں سہواگ کی تیز ترین ٹرپل سنچری28 March, 2008 | کھیل چنئی: راہل ڈراوڈ کے دس ہزار رنز29 March, 2008 | کھیل سہواگ، ٹرپل سنچری اور ریکارڈز30 March, 2004 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||