سہواگ کی تیز ترین ٹرپل سنچری | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی بلے باز وریندر سہواگ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین ٹرپل سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ چنئی میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ میں سر انجام دیا۔ انہوں نے تین سو رن دو سو اٹھہترگیندوں پر مکمل کیے۔ یہ سہواگ کے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری ٹرپل سنچری ہے۔اس سے قبل 2004 ميں انہوں نے ملتان میں کھیلتے ہوئے پاکستان کے خلاف تین سو نو رنز بنائے تھے۔ سہواگ کے علاوہ صرف آسٹریلیا کے سر ڈان بریڈ مین اور ویسٹ انڈیز کے برائن لارا ہی اپنے کیرئر میں دو ڈبل سنچریاں بنا چکے ہیں۔ سہواگ واحد ہندوستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹیسٹ میچ کی کسی اننگز ميں تین سو رنز بنائے ہیں۔ سہواگ کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت چنئی ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کی گرفت مضبوط ہو گئی ہے اور تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر اسے جنوبی افریقہ کی برتری ختم کرنے کے لیے صرف 72 رن درکار ہیں جبکہ اس کی نو وکٹیں باقی ہیں۔ جب کھیل ختم ہوا تو ہندوستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 468 رنز بنائے تھے اور سہواگ 309 رنز پر جبکہ راہل ڈراوڈ 65 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ تیسرے دن جنوبی افریقہ کی ٹیم صرف ایک بھارتی وکٹ حاصل کر سکی اور انہیں یہ کامیابی وسیم جعفر کی شکل میں حاصل ہوئی جو 73 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں ہاشم آملہ کی 159 رنز اور میکنزی کے 94 رنز کی اننگز کی بدولت 540 رنز بنائے تھے۔ |
اسی بارے میں ڈراوڈ ٹیم سے باہر، سہواگ کی واپسی27 October, 2007 | کھیل کرکٹ اور سیاست01 April, 2004 | کھیل سہواگ، ٹرپل سنچری اور ریکارڈز30 March, 2004 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||