یوسف کے خلاف حکم امتناعی برقرار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ممبئی کی ثالثی عدالت نے پاکستانی بیٹسمین محمد یوسف کے خلاف حکم امتناعی ختم کرنے کی درخواست خارج کرتے ہوئے اپنا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ واضح رہے کہ انڈین کرکٹ لیگ نے محمد یوسف کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی پر ثالثی عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ عدالت نے آئی سی ایل کی درخواست پر محمد یوسف کو بھارتی کرکٹ بورڈ کی منظور شدہ انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کھیلنے سے روکنے سے متعلق حکم امتناعی جاری کیا تھا۔ انڈین کرکٹ لیگ ( آئی سی ایل) کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ اشیش کول نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعرات کو ہونے والی سماعت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل پیش ہوئے تھے جنہوں نے حکم امتناعی ختم کرنے کی درخواست کی تھی جو رد کردی گئی۔ اشیش کول نے کہا کہ حکم امتناعی برقرار رکھنے کے بعد یہ بات طے ہوگئی ہے کہ محمد یوسف آئی پی ایل نہیں کھیل سکتے۔ محمد یوسف نے آئی سی ایل چھوڑکر پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایما پر آئی پی ایل سے معاہدہ کر رکھا ہے۔ اس سوال پر کہ کیا پاکستان کرکٹ بورڈ ثالثی عدالت کے فیصلے کو کسی دوسری عدالت چیلنج کرسکتا ہے، اشیش کول نے کہا کہ بالکل کرسکتا ہے ’لیکن دنیا کی جس عدالت میں بھی یہ کیس جائے گا وہ سب سے پہلے کنٹریکٹ کا مسودہ اور ثالثی عدالت کا فیصلہ دیکھے گی اور اسی کی بنیاد پر یہ کیس خارج ہوجائے گا۔‘ اشیش کول نے کہا کہ ثالثی عدالت محمد یوسف پر تھونپی نہیں گئی ہے بلکہ آئی سی ایل اور محمد یوسف کے درمیان معاہدہ طے پاتے وقت اسے اس میں شامل کیا گیا تھا اور اس میں محمد یوسف کی رضامندی شامل تھی۔ اشیش کول نے ان اطلاعات سے لاعلمی ظاہر کی کہ محمد یوسف سابق کپتان انضمام الحق کے توسط سے اس معاملے کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ یا محمد یوسف کی جانب سے اس معاملے کو عدالت سے باہر طے کرنے کے بارے میں بھی وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔ گیند محمد یوسف کے کورٹ میں ہے کہ وہ اب کیا قدم اٹھاتے ہیں۔ |
اسی بارے میں یوسف کا مسئلہ طول پکڑ گیا19 December, 2007 | کھیل محمد یوسف کے خلاف حکم امتناعی17 December, 2007 | کھیل ’یوسف کیخلاف کارروائی کرینگے‘20 October, 2007 | کھیل سلیکٹرز نے پوچھا تک نہیں: یوسف02 October, 2007 | کھیل یوسف:انڈین لیگ سےمعاہدہ ختم27 September, 2007 | کھیل انضمام، یوسف انڈین لیگ میں20 August, 2007 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||