سلیکٹرز نے پوچھا تک نہیں: یوسف | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین محمد یوسف نے میچ فٹنس نہ ہونے کے سبب جنوبی افریقہ کے خلاف کراچی ٹیسٹ نہ کھیلنے کی ذمہ داری سلیکٹرز پر عائد کردی ہے۔ کراچی ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر صحافیوں کے روبرو محمد یوسف نے پہلے تو روایتی انداز میں یہ کہا کہ وہ دو ماہ سے کرکٹ سے دور ہیں۔ اس سوال پر کہ آپ کو جب پندرہ رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا اس وقت سلیکٹرز کو کیوں نہیں بتایا کہ آپ کی میچ فٹنس نہیں ہے، اس پر یوسف نے کہا کہ انہوں نے اتوار کو اپنی فٹنس کے بارے میں سلیکٹرز کو بتا دیا تھا۔ محمد یوسف نے یہ کہہ کر سب کو حیران کر دیا کہ سلیکٹرز نے ان کی میچ فٹنس کے بارے میں نہیں پوچھا تھا۔ محمد یوسف کا یہ بیان اس لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے کہ جب جمعہ کو پاکستان کی پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا تو چیف سلیکٹر سے محمد یوسف کے بارے میں سوال خاص طور پر کیا گیا کہ وہ کافی عرصے سے کرکٹ سے دور ہیں جس پر چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو نے واضح کردیا کہ محمد یوسف ایک ورلڈ کلاس کرکٹر ہیں اور جہاں تک ان کی فٹنس کا تعلق ہے تو ان کے علم میں ہے کہ یوسف نے اپنی ٹریننگ منقطع نہیں کی ہے۔ تاہم محمد یوسف کے اس تازہ ترین بیان کے بعد یہ فیصلہ کرنا مشکل ہوگیا ہے کہ حقیقت کیا ہے۔ یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر سلیکٹرز نے محمد یوسف کو ان کے ورلڈ کلاس بیٹسمین ہونے کی وجہ سے ٹیم میں شامل کیا تھا تو کیا ایک بڑے کرکٹر کی حیثیت سے ان کی ذمہ داری نہیں تھی کہ وہ خود سلیکٹرز کو اپنی فٹنس کے بارے میں اصل صورتحال سے آگاہ کردیتے؟ اور اس سے بھی پہلے جب انہوں نے انڈین کرکٹ لیگ سے ناتہ توڑ کر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ تعلقات بحال کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف کے ساتھ پریس کانفرنس میں خوش خوش شرکت کی اور جب پی سی بی کے چیئرمین نے ان کی پاکستانی ٹیم کے لئے فوری دستیابی کی نوید سنائی تو کیا اسوقت محمد یوسف یہ نہیں کہہ سکتے تھے کہ آپ کی عنایتوں کا شکریہ لیکن طویل غیرحاضری کے سبب میں کراچی ٹیسٹ نہیں کھیل سکوں گا؟ محمد یوسف اس بات سے انکاری ہیں کہ کراچی ٹیسٹ نہ کھیلنے کا تعلق انڈین کرکٹ لیگ سے ان کے معاہدے کے خاتمے سے نہیں ہیں لیکن مبصر اور تجزیہ نگار اس بات کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں۔ سابق کپتان عامر سہیل ان کے اس فیصلے کو انڈین کرکٹ لیگ کے تناظر میں ہی دیکھتے ہیں جبکہ جاوید میانداد پہلے ہی ان پر انڈین لیگ سے معاہدہ ختم کرنے کے فیصلے پر تنقید کرچکے ہیں۔ |
اسی بارے میں یوسف:انڈین لیگ سےمعاہدہ ختم27 September, 2007 | کھیل کراچی ٹور میچ بغیر نتیجے کے ختم27 September, 2007 | کھیل جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی26 September, 2007 | کھیل پاکستانی کرکٹ میں نئی روح: اشرف24 September, 2007 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||