BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چیمپیئنز ٹرافی جرمنی جیت گیا
چمپیئنز ٹرافی
یہ نوویں چمپیئنز ٹرافی ہے جو جرمنی نے اپنے نام کی ہے
ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جرمنی نے آسٹریلیا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا کر دو ہزار سات کی چمپیئنز ٹرافی جیت لی ہے جبکہ آٹھ ٹیموں کے ان مقابلوں میں پاکستان ساتویں نمبر پر رہا۔

کھیل کے چوتھے منٹ میں جرمنی کے ٹیمو ویس نے میچ کا واحد گول سکور کیا۔

یاد رہے کہ راؤنڈ رابن میں آسٹریلیا نے جرمنی کو پانچ صفر سے شکست دی تھی لیکن اتوار کا فائنل اس کے لیے خوش قسمت ثابت نہ ہوا اور آسٹریلوی ٹیم کھیل کے شروع میں ہی جرمنی کے ایک گول سے دباؤ میں آ گئی۔

آسٹریلیا کو تقریباً پچیس منٹ تک دس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا کیونکہ فاؤل کرنے پر اس کے فارورڈ نتھن ایگلنکٹن کو باہر بیٹھنا پڑا۔ ان کی واپسی کے بعد آسٹریلوی اٹیک میں تھوڑی جان ضرور آئی مگر میچ کا وقت پورا ہونے تک آسٹریلیا کی کوئی بھی شارٹ کھیل کو اضافی وقت میں داخل نہیں کر سکی۔ اس طرح جرمنی دو ہزار سات کی چمپیئنز ٹرافی کا حقدار قرار پایا ہے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر رہا۔

یہ نوویں چمپیئنز ٹرافی ہے جو جرمنی نے اپنے نام کی ہے۔

چمپیئنز ٹرافی میں کانسی کے تمغے اور چوتھی پوزیشن کے لیے بھی ہالینڈ اور جنوبی کوریا کا میچ راؤنڈ رابِن کے نتائج کے برعکس رہا اور اتوار کو ہی ایک سنسنی خیز میچ کے بعد ہالینڈ، تین دو سے کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوا۔

سولہویں منٹ میں ہالینڈ کی جانب سے پہلا گول تائیکے تیکیما نے نے کیا جو چمپیئنز ٹرافی میں تائیکے کا چالیسواں انفرادی گول تھا۔ اس طرح وہ کیرئر میں سب سے زیادہ گولز کی دوڑ میں پاکستانی کھلاڑی سہیل عباس کے برابر ہو گئے ہیں۔

اتوار کے تیسرے میچ میں سپین نے برطانیہ کو چار دو سے ہرا کر پانچویں پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ پاکستان چمپیئنز ٹرافی میں آخری پوزیشن پر آنے سے اس وقت بچ گیا جب اضافی وقت میں عمران محمد نے گولڈن گول سکور کیا۔

پاکستان کا میچ میزبان ملک ملائیشیا کے ساتھ تھا۔ وقفے سے پہلے تک پاکستان، عمران محمود کی طرف سے کیئے گئے صرف ایک گول سے جیت رہا تھا۔ وقفے کے فوراً بعد چالیسوں منٹ میں شکیل عباسی کے پاس پر ارشد محمود کی ہٹ نے پاکستانی جیت کو دو صفر سے کچھ حد تک یقینی بنایا لیکن بعد میں ملائیشیا نے بہترین کم بیک کرتے ہوئے میچ ٹائم ختم ہونے تک کھیل کو دو صفر سے برابر کر دیا۔ ملائیشیا کے دونوں گول تینکو احمد تاج الدین نے کیئے۔

اضافی وقت شروع ہوا اور کچھ ہی دیر بعد عمران محمد کی طرف سے دوسرے گول نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ملائشیا پر فتح سے ہمکنار کیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد