ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹرافی ہندوستان کی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افریقہ میں جاری ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ مقابلے میں بازی کوئی بھی مارے لیکن فاتح ٹیم کے ہاتھ میں جو ٹرافی ہوگی وہ ہندوستان کے شہر جے پور کی بنی ہوگی۔ یہ ٹرافی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے امیت پابووال نے بنائی ہے۔ ان کا کہنا ہے ’چاندی اور ریڈیم سے بنی اس ٹرافی کو بنانے میں گیند بازی، بلے بازی اور فیلڈنگ تینوں پہلوں کا خیال رکھا گیا ہے۔‘ مسٹر پابووال بتاتے ہيں کہ پانچ سو اکہتر ملی میٹر اونچی اس ٹرافی کو بنانے میں انہيں پندرہ دن لگے۔ ان کا خیال ہے ’یہ ٹرافی فن کا ایک نایاب نمونہ ہے۔ اس میں کرکٹ کے کھیل کو فنی طور پر دیکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ٹرافی سے گزرتی تین نالیاں انڈے کی شکل میں ایک دوسرے سے جڑی ہوئي ہیں‘۔ اس ٹرافی پر ایک طرف انٹر نیشنل کرکٹ کونسل یعنی آئی سی سی کا نشان ہے تو دوسری طرف آئی سی سی ٹوئنٹی ٹوئنٹی لکھا ہوا ہے۔ ٹرافی کے خالق نے اس کی مضبوطی کا بھی خیال رکھا ہے۔وہ کہتے ہیں ’اگر یہ ٹرافی کسی کے ہاتھوں سے پھسل جائے تو بھی محفوظ رہے گی‘۔ بقول ان کے ایسی ٹرافیوں میں بیشتر پیتل، اسٹیل یا کرسٹل کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ مقابلہ کی ٹرافی میں چاندی اور ریڈیم کا استعمال کیا گیاہے۔ اس سے پہلے بھی کئی مشہور کھیل مقابلوں کے لیے ٹرافی بناچکے پابووال اپنے اس نئے کام سے نہایت خوش ہيں۔ وہ کہتے ہيں ’یہ ہندوستان کے لیے فخر کی بات ہے۔ اتنے بڑے مقابلہ کی ٹرافی بنانا بڑی کامیابی ہے کیوں کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی زیادہ تر ٹرافیاں انگلینڈ میں بنائی جاتی ہیں۔‘ | اسی بارے میں راشد کی شرٹ قیمتی تحفہ14 September, 2007 | کھیل انڈیا نے پاکستان کو بال آؤٹ میں ہرا دیا14 September, 2007 | کھیل راہول ڈراوِڈ کپتانی سے مستعفی14 September, 2007 | کھیل زمبابوے نے آسٹریلیا کو ہرا دیا12 September, 2007 | کھیل آفریدی چھاگئے، پاکستان جیت گیا12 September, 2007 | کھیل ورلڈ ٹوئنٹی 20: جنوبی افریقہ کی فتح11 September, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||