پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی اے کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کی اے کرکٹ ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا اے نے 233 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے اکتالیس اوورز میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ پاکستان کی جیت کا سہرا بیٹس مین یاسر حمید کے سر بندھتا ہے جنہوں نے 15 چوکوں کی مدد سے 108 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ یاسر حمید کا کہنا تھا کہ وہ آج یہ سوچ کر میدان میں اترے تھے کے پچاس اوورز تک میدان میں کھڑے رہنا ہے اسی وجہ سے وہ سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں خالد لطیف نے 32 اور توفیق عمر نے 9 رنز بنائے۔آسٹریلیا اے کی جانب سے ڈگ بولنگر ہی دو وکٹیں لے سکے۔ آسٹریلیا اے ٹیم کے کپتان ایڈم ووگس نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں پر 232 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے توفیق عمر نے دو،محمد ارشاد اور طاہر خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا اے کرکٹ ٹیم کے کپتان ایڈم ووگس نے میچ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم کے لیے وکٹ اور حالات نئے تھے اور ان سے مطابقت پیدا کرنے میں کچھ وقت لگا لیکن اگلے میچ میں کھلاڑی بہتر کھیل پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی سیریز کے دو میچ باقی ہیں اور وہ سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔ بدھ کے میچ میں آسٹریلیا کے کھلاڑی جیسن گلیسپی نہیں کھیل سکے کیونکہ وہ کل رات ہی پاکستان پہنچے تھے۔ ایڈم ووگس کا کہنا تھا کہ گلیسپی کے آنے سے ان کی بالنگ مضبوط ہوگی اور اگلے میچ میں وہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ آسٹریلیا کی قومی ٹیم کے سابق رکن گلیسپی کا کہنا تھا کہ اس سیریز میں وہ اپنی ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ بہتر کارکردگی سے قومی ٹیم میں واپسی کے خواہاں ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے اے ٹیموں کے درمیان اگلا میچ سات ستمبر کو شیخوپورا میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ صلاح الدین صلو کے مطابق پہلے میچ میں اندازہ ہوا کہ آسٹریلیا کی اے ٹیم کے بیٹس مین سپنرز کے خلاف مؤثر ثابت نہیں ہوئے اس لیے سپنر عاطف مقبول کو سکواڈ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں کرکٹرز کیلیےایک لاکھ ڈالرکا بونس31 August, 2007 | کھیل پاکستانی کرکٹ ٹیم کینیا روانہ30 August, 2007 | کھیل افغانستان میں کرکٹ، مقبول تر کھیل29 August, 2007 | کھیل ’انڈین کرکٹ لیگ، خدشات بےجا‘25 August, 2007 | کھیل ’یوسف پاکستانی کرکٹ کیلیے اہم‘23 August, 2007 | کھیل کپل کرکٹ اکیڈمی سے فارغ 21 August, 2007 | کھیل انڈین کرکٹ لیگ پر ملا جلا ردعمل20 August, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||