پاکستان آسٹریلیا سیریز سخت ہوگی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اے اور آسٹریلیا اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان بدھ سے شروع ہونے والی ایک روزہ سیریز کی بابت دونوں ٹیموں کے کپتانوں کا کہنا تھا کہ مقابلہ بہت سخت ہوگا۔ پاکستان اے کرکٹ ٹیم کے کپتان فیصل اقبال نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی ٹیم مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اترے گی لیکن چونکہ دونوں ٹیموں میں ایسے کھلاڑی ہیں جو قومی ٹیموں میں اپنے ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں اس لیے اس سیریز میں کافی سخت مقابلہ ہو گا۔ فیصل اقبال نے کہا کہ ان کی ٹیم کافی فٹ ہے کیونکہ کھلاڑی تین ماہ سے مسلسل کیمپوں میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ فیصل اقبال کے مطابق ’ہماری ٹیم کوگرم موسم سے فائدہ ہوگا کیونکہ ہم نے کراچی اور لاہور میں کافی گرم موسم میں تربیت کی ہے اور ہم اس گرمی کے عادی ہیں جب کہ یہ گرمی آسٹریلین کھلاڑیوں کے لیے مشکل کا سبب بن سکتی ہے‘۔ فیصل اقبال کا خیال اپنی جگہ لیکن آسٹریلیا اے کرکٹ ٹیم کے کپتان ایڈم ووگس کا کہنا ہے کہ وہ گرم موسم سے پریشان نہیں کیونکہ یہاں آنے سے پہلے ان کی ٹیم نے اپنے ملک کے گرم علاقے میں میچز کھیلے تھےلہذا گرم موسم کا ان کی ٹیم پر اثر نہیں ہو گا۔ ایڈم ووگس نے بھی اس سیریز کو مشکل قرار دیا اور کہا کہ اس سیریز میں کڑا مقابلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم میں بیٹس مین بالر اور خاص طور پر سپنرز کافی اچھے ہیں اور یہ ہماری ٹیم کی طاقت ہیں لیکن ہماری ٹیم میں کچھ خامیاں بھی ہیں۔ ایڈم ووگس نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے ان کی حفاظت کا اچھا انتظام کیا ہے اس لیے انہیں کوئی تشویش نہیں۔ پاکستان اے اور آسٹریلیا اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان اس سیریز کے مقابلے صرف لاہور شیخوپورہ اور فیصل آباد میں ہوں گے۔ | اسی بارے میں کرکٹرز کیلیےایک لاکھ ڈالرکا بونس31 August, 2007 | کھیل پاکستانی کرکٹ ٹیم کینیا روانہ30 August, 2007 | کھیل افغانستان میں کرکٹ، مقبول تر کھیل29 August, 2007 | کھیل ’انڈین کرکٹ لیگ، خدشات بےجا‘25 August, 2007 | کھیل ’یوسف پاکستانی کرکٹ کیلیے اہم‘23 August, 2007 | کھیل کپل کرکٹ اکیڈمی سے فارغ 21 August, 2007 | کھیل انڈین کرکٹ لیگ پر ملا جلا ردعمل20 August, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||