BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 10 August, 2007, 20:35 GMT 01:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فالوآن سے بچاؤ کے لیے 465 رن درکار
انیل کمبلے
انیل کمبلے کی سنچری کی بدولت انڈیا انگلینڈ کے خلاف اس قدر زیادہ سکور بنانے میں کامیاب ہو سکا
اوول میں انڈیا کے خلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ کے دوسرے دن انڈیا کے 664 رنز کے جواب میں انگلینڈ نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر چوبیس رنز بنائے ہیں۔

انگلینڈ کو فالو آن سے بچنے کےلیے 465 رنز درکار ہیں۔ انگلینڈ کی اننگز کے آغاز پر اس کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سٹراس تھے جنہیں ظہیر خان کی گیند پر سری ناتھ نے کیچ کیا۔


اس سے قبل تیسرے ٹیسٹ میں انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ انڈین ٹیم نے انیل کمبلے کی سنچری کی بدولت دوسرے دن کے اختتام پر تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 664 رنز بنائے۔

سچن تندولکر کے 82 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد مہندر دھونی نے چار چھکوں کی مدد سے 92 رنز بنائے۔ وہ پیٹرسن کی گیند پر کک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تاہم انیل کمبلے کی شاندار سنچری کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف انڈین ٹیم اس قدر انتہائی سکور بنانے میں کامیابی ہو سکی۔

آخری وکٹ کے لیے انیل کمبلے نے سری سانتھ کی شراکت سے سکور میں 73 رنز کا اضافہ کیا جو انگلینڈ کے خلاف ایک ریکارڈ ہے۔ انیل 110 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انڈیا کے آخری کھلاڑی سری سانتھ پینتیس رنز بنا کر پنیسر کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے 182 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پنیسر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سائیڈ بوٹم، کالنگ وڈ اور پیٹرسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ انڈین بلے بازوں کے آگے انگلینڈ کے بالرز بے بس نظر آئے۔

انڈیا کے 664 رنز کے جواب میں جب انگلینڈ کی ٹیم میدان میں اتری تو ٹیم کے اووپنگ بیٹسمین سٹراس چھ رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ دوسرے دن جب کھیل ختم ہوا تو کک 12 جبکہ اینڈرسن 5 رن پر ناٹ آؤٹ تھے۔

اس سے قبل آخری ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر انڈین ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر تین سو سولہ رن بنائے تھے۔ اس دن جب کھیل ختم ہوا تو سچن تندولکر 48 جبکہ لکشمن 20 رن پر ناٹ آؤٹ تھے۔

انگلینڈ کی شروع سے یہی کوشش تھی کہ انڈین کھلاڑیوں کو جلد از جلد آؤٹ کرکے ہوم گراؤنڈ پر شکست سے بچا جا سکے تاہم پہلے دن ہی انڈین کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کے باعث کھیل کا پلڑا انڈین ٹیم کی جانب جھکتا دکھائی دینے لگا۔

دھونی نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 92 رنز بنائے

وسیم جعفر اور دنیش کارتک نے بھارتی اننگز کا آغاز کیا۔ ان دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں باسٹھ رن بنائے۔جعفر انڈیا کے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے جو کھانے کے وقفے سے قبل پینتیس رن بنا کر اینڈرسن کی گیند پر پیٹرسن کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ ابتدائی نقصان کے بعد کپتان راہول ڈراوڈ اور دنیش کارتک نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور سکور کو ایک سو نواسی تک پہنچ دیا۔

اس موقع پر ڈراوڈ اپنی اڑتالیسویں ٹیسٹ نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد پچپن کے انفرادی سکور پر جیمز اینڈرسن کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ کارتک اور ڈراوڈ کے درمیان 127 رن کی شراکت ہوئی۔

بھارت کی تیسری وکٹ 189 کے مجموعی سکور میں صرف دس رن کے اضافے کے بعد گری جب کارتک سائیڈ بوٹم کی گیند پر وکٹ کیپر پرائر کو کیچ دے بیٹھے۔ دنیش کارتک نو رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ سکے۔

کارتک کے آؤٹ ہونے کے بعد سورو گنگولی کریز پر آئے اور انہوں نے سچن تندولکر کے ساتھ مل کر انگلش بلے بازوں کے خلاف عمدہ سٹروک کھیلے۔ بھارت کی چوتھی وکٹ 276 کے مجموعی سکور پرگری جب گنگولی کو کالنگ وڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا۔

ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں تلخ کلامی اور انگلش کھلاڑیوں کے جیلی بین پھینکے جانے کے واقعات کے برعکس اوول میں برطانوی ٹیم کے کھلاڑی خاموش رہے اور انہوں نے محالف ٹیم کے بلے بازوں پر فقرے کسنے سے گریز کیا۔

 جیلی بینیہ کوئی نئی بات نہیں
انگلش ٹیم باڈی لائن سیریز سے جیلی بین تک
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد