بھارت کو جیت کے لیے 73 رنز درکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ کے ٹرینٹ برج سٹیڈیم میں بھارت اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرنے کے لیے صرف تہتر رنز درکار ہیں۔ بھارت کی ٹیم نے انگلینڈ کو چوتھے روز تین سو پچپن رنز پر آؤٹ کرکے میچ کا پانسہ بڑی حد تک اپنے حق میں کر لیا ہے۔ انگلینڈ کی دوسری اننگز میں مائیکل وان نے ایک سو چوبیس رنز بنائے لیکن انگلینڈ کی آخری سات ووکٹیں صرف ارسٹھ رنز کا اضافہ کر سکیں۔ انگلینڈ کی دوسری اننگز میں ظہیر خان نے بہتریں کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 75 رنز کے عوض پانچ ووکٹیں حاصل کئیں۔ انگلینڈ کی طرف سے کالنگ وڈ نے تریسٹھ اور اینڈریو سٹراس نے پچپن رنز بنائے لیکن دوسرے بلے باز کوئی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے۔ تاہم کھیل کے ختم ہونے پر بھارت نے دس رنز بنائے تھے اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا تھا۔ پہلی اننگز میں بھارت نے انگلینڈ پر 56 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔ | اسی بارے میں انڈیا کا انگلینڈ پر پلڑا بھاری28 July, 2007 | کھیل موسم نے شکست سے بچایا: ڈراوڈ24 July, 2007 | کھیل میرپور: انڈیا نے سیریز جیت لی28 May, 2007 | کھیل گریگ چیپل کے بعد کون؟04 June, 2007 | کھیل تندولکر کو چوٹ لگ گئی02 May, 2007 | کھیل دلچسپ میچ، انگلینڈ جیت گیا11 April, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||