BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 28 July, 2007, 19:14 GMT 00:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دوسرا ٹیسٹ: بھارت کا پلڑا بھاری
دنیش کارتک
کارتک نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا
انگلینڈ کے ٹرینٹ برج سٹیڈیم میں بھارت اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو جلد ہی آؤٹ کر کے اپنی پہلی اننگز میں انگلینڈ پر 56 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔

بھارت نے 254 رنز بنا ئے ہیں اور اس کی تین وکٹیں گر چکی ہیں۔ اس دوران سچن ٹنڈولکر 57 رنز پر اپنی وکٹ برقرار رکھتے ہوئے دنیا کے تیسرے ایسے بیٹسمین بن گئے ہیں جنہوں نے 11000 ٹیسٹ رنز سکور کیئے ہیں۔ ٹنڈولکر کے ساتھ ساروو گنگولی چار رنز پر کھیل کے تیسرے دن کا آغاز کریں گے۔

بھارت کے دونوں اوپننرز نے اپنی ٹیم کو انتہائی عمدہ آغاز دیا۔ 147 رنز کے مجموعی سکور پر بھارت کی پہلی وکٹ وسیم جعفر کی گری جو باسٹھ کا انفرادی سکور مکمل کر چکے تھے۔ وہ کرِس ٹریلٹ کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

کچھ دیر بعد ہی دوسرے اوپننگ بیٹسمین دنیش کارتک 77 رنز پر سپنر مانٹی پنیسر کی بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کے سکور میں گیارہ چوکے بھی شامل ہیں۔

انگلینڈ کے سپنر مانٹی پنیسر کے دوسرے شکار کپتان راہول ڈراوِڈ بنے جن کا 37 رنز پر کیچ ائین نے پکڑا۔ اس طرح پہلی اننگز میں بھارت تین وکٹوں سے محروم ہو چکا ہے تاہم اسے انگلینڈ پر 56 رنز کی برتری حاصل ہے۔

اپنی اننگز کے آغاز سے قبل بھارتی بالروں نے انگلینڈ کے آخری تین بلے بازوں کو زیادہ دیر تک پِچ پر ٹھہرنے نہیں دیا اور وہ گزشتہ روز کے 169 رنز میں صرف سترہ رنز کا اضافہ کرتے ہوئے بھارت کو صرف 198 رنز کا ٹارگٹ دے سکے۔ انگلینڈ کے آخری دو بلے بازوں کی وکٹیں انیل کمبلے جبکہ ایک بلے باز کی وکٹ ظہیر خان نے گرائی۔ اس طرح دونوں بالروں نے پہلی اننگز میں انگلینڈ کی تین تین وکٹیں حاصل کی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد