ٹرینٹ برج ٹیسٹ: بھارت کی برتری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ کے ٹرینٹ برج سٹیڈیم میں بھارت اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو جلد ہی آؤٹ کر کے اپنی پہلی اننگز میں انگلینڈ پر 56 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ بھارت نے 254 رنز بنا لیے ہیں جور اس کی تین وکٹیں گر چکی ہیں۔ سچن ٹنڈولکر اپنی ففٹی مکمل کر چکے ہیں اور ساروو گنگولی پچ پر ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ کچھ دیر پہلے ہی کپتان راہول ڈراوِڈ 37 رنز پر مانٹی پنیسر کی بال پر بیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ان سے پہلے کارتک گیارہ چوکوں کے ساتھ ستتر رنز بنا کر پنیسر کی گیند پر الیسٹر کک کے ہاتھوں کیچ ہو گئے جبکہ جعفر کو باسٹھ کے سکور پر پرائر نے کرس ٹریملٹ نے کیچ لیکر آؤٹ کیا۔جعفر نے یے سکور سات چوکوں کی ندد سے بنایا تھا۔ اپنی اننگز کے آغاز سے قبل بھارتی بالروں نے انگلینڈ کے آخری تین بلے بازوں کو زیادہ دیر تک پِچ پر ٹھہرنے نہیں دیا اور وہ گزشتہ روز کے 169 رنز میں صرف سترہ رنز کا اضافہ کرتے ہوئے بھارت کو صرف 198 رنز کا ٹارگٹ دے سکے۔ انگلینڈ کے آخری دو بلے بازوں کی وکٹیں انیل کمبلے جبکہ ایک بلے باز کی وکٹ ظہیر خان نے گرائی۔ اس طرح دونوں بالروں نے پہلی اننگز میں انگلینڈ کی تین تین وکٹیں حاصل کی ہیں۔ | اسی بارے میں انڈیا کا انگلینڈ پر پلڑا بھاری28 July, 2007 | کھیل موسم نے شکست سے بچایا: ڈراوڈ24 July, 2007 | کھیل میرپور: انڈیا نے سیریز جیت لی28 May, 2007 | کھیل گریگ چیپل کے بعد کون؟04 June, 2007 | کھیل تندولکر کو چوٹ لگ گئی02 May, 2007 | کھیل دلچسپ میچ، انگلینڈ جیت گیا11 April, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||