سولہ جولائی کو نئے کوچ کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر نسیم اشرف کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے تین غیر ملکی کوچز میں سے ایک کا فیصلہ اور کھلاڑیوں کے سنٹرل کانٹریکٹ کا اعلان سولہ جولائی کو کراچی میں ہونے والے ایڈہاک کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ ڈاکٹر نسیم اشرف بدھ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں دس جولائی سے لگے ہوئے پاکستانی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کا جائزہ لینے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا کہ کوچ کے انتخاب کے لیے سرچ کمیٹی اور انتظامیہ سمیت پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کی رائے بھی رائے لی گئی ہے۔ ان کے بقول ایڈہاک کمیٹی کے اگلے اجلاس میں حتمی غور و فکر کے بعد تینوں غیر ملکی کوچز ڈیو واٹمور، رچرڈ ڈن اور جیف لاسن میں سے کسی ایک کے لیے فیصلہ کیا جائے گا۔ کھلاڑیوں کی جانب سے ڈیو واٹمور پر اعتراض کی خبروں کی بابت ڈاکٹر نسیم اشرف کا کہنا تھا تینوں کوچز کے بارے میں ہر کھلاڑی اور سرچ کمیٹی کے ہر رکن نے اپنی اپنی مثبت اور منفی دونوں طرح کی رائے دی ہے اور ابھی تک کوچ کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ حتمی فیصلہ تمام لوگوں کی رائے کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گا۔ ڈاکٹر نسیم اشرف کے بقول کھلاڑیوں کے سنٹرل کانٹریکٹ کا اعلان بھی سولہ جولائی ہی کو کیا جائے گا۔ بیس کھلاڑیوں کو سنٹرل کانٹریکٹ دیے جائیں گے اور اس کے علاوہ مستقبل کے بیس کھلاڑیوں کو بھی ریٹینر شپ دی جائے گی۔ ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا کہ لاہور میں جاری اس کیمپ میں خاص طور پر فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس کے علاوہ نئے کھلاڑیوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ | اسی بارے میں پاکستان کوچ: واٹمور یا لاسن 30 June, 2007 | کھیل غیرملکی کوچ پراختلافات برقرار23 June, 2007 | کھیل پاکستان کی کوچنگ چیلنج: واٹمور21 June, 2007 | کھیل کرکٹ کوچ، لاسن بھی امیدوار19 June, 2007 | کھیل کرکٹ ٹیم کے کوچ کے لیے انٹرویو17 June, 2007 | کھیل انضمام سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر؟17 June, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||