BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 05 June, 2007, 10:35 GMT 15:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مہراللہ اور فیصل کریم پابندی برقرار

باکسرز
آئبا کی دو سالہ پابندی ختم ہونے کے بعد بھی مہراللہ اور فیصل کریم فوری طور پر بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے
پاکستان باکسنگ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ممنوعہ ادویات کے استعمال کے مرتکب باکسرز مہراللہ اور فیصل کریم پر عائد تاحیات پابندی ختم نہیں کی گئی ہے اور جب ان پر انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن (آئبا) کی جانب سے عائد دو سالہ پابندی ختم ہوگی تب بھی وہ فوری طور پر بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری شکیل درانی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن کے اجلاس میں دونوں باکسرز پر عائد تاحیات پابندی ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا جیسا کہ بعض اخبارات نے کہا ہے کہ یہ تاحیات پابندی ختم کردی گئی ہے۔

شکیل درانی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کولمبو میں منعقدہ ساؤتھ ایشین گیمز کے دوران ممنوعہ ادویات کے استعمال کی پاداش میں فیصل کریم اور مہراللہ پر عائد دو سالہ پابندی اگست 2008 میں ختم ہوگی جس کے بعد وہ پاکستان میں ہونے والے قومی سطح کے مقابلوں میں حصہ لینے کے اہل ہونگے۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے ان دونوں باکسرز پر تاحیات مشروط پابندی عائد کی تھی اور کہا تھا کہ دوسالہ پابندی کے خاتمے پر دونوں کے طرز عمل کا بغور جائزہ لیا جائے گا خصوصاً ڈوپنگ کے معاملے پر ان کی حرکات وسکنات کو باریکی سے دیکھا جائے گا اور اگر فیڈریشن مطمئن ہوئی تو تاحیات پابندی اٹھالی جائے گی۔

شکیل درانی نے کہا کہ دوسال کے دوران پاکستان کے سات ڈوپنگ کیس پکڑے گئے ہیں۔ بین الاقوامی قانون یہ ہے کہ اگر ایک سال میں، کسی ایک ملک کے کھلاڑی کسی دو ایونٹس میں ڈوپنگ کے مرتکب پائے جائیں تو اس کھیل کی قومی فیڈریشن پر پابندی لگ سکتی ہے لہذا فیڈریشن کسی صورت رسک نہیں لے سکتی اور اسی لیے مہراللہ اور فیصل کریم کے طرز عمل کو دیکھ کر ہی ان کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کیاجائے گا۔

پابندی کیسے لگی اور بڑھی
 مہراللہ اور فیصل کریم پر قوت بخش ادویات استعمال کرنے کی وجہ سے پہلے چھ ماہ کی پابندی لگی جسے بعد میں باکسنگ کی بین الاقوامی تنظیم آئبا نے دو سال کردیا تھا

واضح رہے کہ کولمبو کے ساؤتھ ایشین گیمز میں مہراللہ اور فیصل کریم نے طلائی تمغے حاصل کیے تھے لیکن قوت بخش ادویات استعمال کرنے پر پہلے ان پر صرف چھ ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی لیکن باکسنگ کی بین الاقوامی تنظیم آئبا نے اس سزا کو واڈا کے قوانین کے مطابق ناکافی قرار دیتے ہوئے اسے دو سال کردیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے اپنے طور پر سخت سزا کے طور پر مہراللہ اور فیصل کریم کو زندگی بھر باکسنگ سے دور کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا مقصد فیڈریشن کے مطابق دوسرے باکسرز کے لیے مثال قائم کرنا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد