پاکستانی باکسر: چین براستہ ترکی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آئندہ سال بیجنگ میں ہونے والے اولمپکس کے لیے پاکستانی باکسرز کی تیاریاں جاری ہیں تاہم چین کے دارالحکومت بیجنگ سے قبل وہ ترکی کے شہر استنبول جائیں گے۔ پاکستان کے تین باکسرز آٹھ سے تیرہ مئی تک استنبول میں ہونے والے احمد کامٹ انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے ہیں۔ اولمپئن باکسر اصغرعلی شاہ کا لائٹ ویٹ، محمد نثار کا لائٹ فلائی ویٹ اور عابدعلی کا بینٹم ویٹ کے لیے انتخاب پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے حالیہ نیشنل گیمز کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا ہے۔ اصغرعلی شاہ گزشتہ سال بھی احمد کامٹ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں چاندی کا تمغہ جیت چکے ہیں۔ اصغرعلی شاہ کا کہنا ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں شرکت سے انہیں اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کی تیاری میں مدد ملے گی۔ کیوبن کوچز کے ساتھ کیمپ میں ان کی ٹریننگ جاری ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ بیجنگ اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ مہراللہ پر ممنوعہ ادویات کے استعمال کی بنا پر پابندی کے بعد اصغرعلی شاہ پاکستانی باکسنگ کی سب سے بڑی امید ہیں۔ وہ اس سے قبل بھی ایشن چیمپئن شپ اور ساؤتھ ایشین گیمز سمیت متعدد انٹرنیشنل مقابلوں میں تمغے جیت چکے ہیں۔
انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے بیجنگ اولمپکس میں باکسرز کے کوالیفائی کرنے کے لیے دس ٹورنامنٹس مقرر کیے ہیں اور ان میں سے ایشیا کے لیے دو ٹورنامنٹس رکھے گئے ہیں جو جنوری میں تھائی لینڈ اور مارچ میں قازقستان میں منعقد ہونگے۔ اس کے علاوہ اس سال اکتوبر میں امریکہ میں ہونے والی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ کو بھی اولمپکس کے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کا درجہ حاصل ہوگا لیکن ظاہر ہے کہ عالمی چیمپئن شپ میں باکسنگ کا معیار انتہائی بلند اور مقابلہ سخت ہوتا ہے لہذا پاکستانی باکسرز کے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے کا راستہ ایشیائی سطح پر ہونے والے مقابلے ہوتے ہیں۔ ایتھنز اولمپکس میں پاکستان کے پانچ باکسرز اصغرعلی شاہ، مہراللہ، سہیل بلوچ، احمد علی اور فیصل کریم نے حصہ لیا تھا لیکن وہ قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ پاکستانی باکسرز آئندہ ماہ منگولیا میں ہونے والی ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں بھی حصہ لیں گے۔ دوسال قبل ویتنام میں ہونے والی ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان کے اصغرعلی شاہ، مہراللہ اور شوکت علی نے طلائی تمغے جیتے تھے جبکہ نعمان کریم کے حصے میں چاندی کا تمغہ آیا تھا۔ | اسی بارے میں ’باکسرز کو تمغے نہیں دلوائے‘04 January, 2007 | کھیل باکسرز کی سزا مزید سخت07 December, 2006 | کھیل ’مہر اللہ پر پابندی ضروری تھی‘09 December, 2006 | کھیل کرکٹ کے بعد اب باکسنگ سیریز17 May, 2006 | کھیل باکسنگ، پاکستان کے دو طلائی تمغے15 July, 2006 | کھیل ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے باکسرز23 July, 2006 | کھیل مہراللہ، فیصل کریم پر تاحیات پابندی26 November, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||