BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 07 December, 2006, 15:29 GMT 20:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
باکسرز کی سزا مزید سخت

باکسنگ
پاکستان باکسنگ فیڈریشن مہراللہ اور فیصل کریم پر پہلے ہی تاحیات پابندی عائد کر چکی ہے
باکسنگ کی عالمی ایسوسی ایشن ( آئبا ) نے پاکستانی باکسرز مہراللہ اور فیصل کریم پر عائد چھ ماہ کی پابندی کو دو سال میں تبدیل کردیا ہے۔

آئبا نے یہ قدم ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی( واڈا ) کے عدم اطمینان کے بعد اٹھایا ہے جس نے دونوں باکسرز پر عائد چھ ماہ کی پابندی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے باکسنگ کی عالمی ایسوسی ایشن سے مزید سخت سزا کے لیے کہا تھا جس پر پابندی کی مدت چھ ماہ سے بڑھا کر دو سال کر دی گئی ہے۔

واڈ کے قوانین کے تحت ڈوپ ٹیسٹ مثبت ثابت ہوجانے کے بعد کم ازکم سزا دو سال ہے۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن مہراللہ اور فیصل کریم پر پہلے ہی تاحیات پابندی عائد کر چکی ہے۔

مہراللہ اور فیصل کریم اس سال اگست میں کولمبو میں منعقدہ ساؤتھ ایشین گیمز میں ممنوعہ ادویات کے استعمال کے مرتکب قرار پائے تھے مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے نتیجے میں ساؤتھ ایشین گیمز کے منتظمین نے دونوں باکسرز پر چھ ماہ کی پابندی لگادی تھی۔

حالیہ برسوں کے دوران پاکستانی باکسرز میں چرس اور دیگر نشہ آور اشیا کا استعمال عام ہوچکا ہے اور مستقبل قریب میں مزید پاکستانی باکسرز کے ڈوپ ٹیسٹ میں پکڑے جانے کی صورت میں پاکستان باکسنگ فیڈریشن پر بھی پابندی لگ سکتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد