باکسرز رنگ میں اترنے کےلیے تیار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی باکسرز اس سال متعدد بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیں گےجن میں ورلڈ چیمپیئن شپ اور اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈز بھی شامل ہیں۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سکریٹری شکیل درانی کے مطابق پاکستان کے سات باکسرز دو سے چھ مارچ تک ایران میں ہونے والے الفجر انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کے لیے جن باکسرز کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں عبداللہ قمبرانی، عابد علی، شعیب رشید، ذاکر حسین، جبران منا، عبدالحمید اور پکار خان شامل ہیں۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سکریٹری کا کہنا ہے کہ اس سال پاکستانی باکسرز سبھی اہم ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے جن میں مارچ میں آذربائیجان میں ہونے والے ٹورنامنٹ اور اپریل میں بینکاک میں ہونے والے کنگز کپ کے علاوہ فلپائن میں منعقدہ میئر کپ اور ملائشیا کا پریذیڈنٹ کپ قابل ذکر ہیں۔ اس برس کی ورلڈ باکسنگ چیمپیئن شپ اگست میں روس میں منعقد ہوگی۔ اس چیمپیئن شپ کو اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کی حیثیث بھی دی گئی ہے جس کے بعد بیجنگ اولمپکس کے لیے دو مزید کوالیفائنگ مقابلے منعقد ہوں گے۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن ورلڈ باکسنگ چیمپیئن شپ سے قبل ایک انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کی میزبانی کے بارے میں بھی سوچ رہی ہے لیکن اس کا انحصار فنڈز کی دستیابی پر ہوگا۔ بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کےلیے پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے قومی تربیتی کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو بیس باکسرز کے ساتھ تین مارچ سے کراچی میں شروع ہو رہا ہے۔ | اسی بارے میں کرکٹ کے بعد اب باکسنگ سیریز17 May, 2006 | کھیل باکسنگ، پاکستان کے دو طلائی تمغے15 July, 2006 | کھیل ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے باکسرز23 July, 2006 | کھیل مہراللہ، فیصل کریم پر تاحیات پابندی26 November, 2006 | کھیل باکسرز کی سزا مزید سخت07 December, 2006 | کھیل ’مہر اللہ پر پابندی ضروری تھی‘09 December, 2006 | کھیل ’باکسرز کو تمغے نہیں دلوائے‘04 January, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||