BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 13 October, 2006, 11:25 GMT 16:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اظہر کو بی سی سی آئی کا اعزاز

اظہرالدین پر کئی پابندیاں عائد ہیں
انڈین کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان محمد اظہرالدین کو آئندہ ماہ ایک خصرصی تقریب میں اعزاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اظہرالدین پر میچ فکسنگ کے الزام میں تاحیات کھیلنے پر پابندی عائد ہے۔

بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے محمد اظہرالدین نے کہا کہ انہیں اس اعزاز سے خوشی ہوگی لیکن ابھی تک انہیں باضابطہ طور پر کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے اس لیے وہ اس کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہ سکتے ہیں۔

انڈین کرکٹ بورڈ نے اظہرالدین کو اعزاز دینے کے اپنے فیصلے کو صحیح ٹھہرایا ہے۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری نرنجن شاہ نے ایک نیوز ایجینسی کو بتایا: ’ہم ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سبھی کپتانوں کو ان کی خدمات کے لیے نواز رہے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’اظہرالدین کا نام بھی ان کپتانوں کی لِسٹ میں ہے اور یہ اعزاز انہیں کرکٹ میں ان کی خدمات کے لیے دیا جا رہا ہے۔ بورڈ کو نہیں لگتا کہ اس میں کوئی غلط بات ہے۔‘

اظہرالدین پر متعدد پابندیاں
 میچ فکسنگ کے معاملے میں کرکٹ بورڈ نے اظہر پر سن 2000 میں ان کے تاحیات کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اظہر پر نہ صرف کھیلنے بلکہ کوچنگ کرنے اور کرکٹ بورڈ میں کسی بھی عہدہ پر رہنے پر پابندی ہے۔
میچ فکسنگ کے معاملے میں کرکٹ بورڈ نے اظہر پر سن 2000 میں ان کے تاحیات کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اظہر پر نہ صرف کھیلنے بلکہ کوچنگ کرنے اور کرکٹ بورڈ میں کسی بھی عہدہ پر رہنے پر پابندی ہے۔

اظہرالدین کے ساتھ اجے شرما پر بھی پابندی لگائی گئی تھی۔ جبکہ اجے جڈیجہ اور منوج پربھاکر کو پانچ برس کے لیے معطل کردیا گیا تھا۔

کرکٹ بورڈ کے اس پروگرام میں بین الاقوامی کرکٹ کونسل اور بی سی سی آئی کے سابق چیئرمین جگموہن ڈالمیا بھی موجود ہوں گے۔

اگر یہ اعزاز دیا گیا تو پابندی عائد کیے جانے کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب اظہر کرکٹ بورڈ کے کسی پروگرام میں شریک ہوں گے اور اسے بورڈ کے رویے میں نرمی سے بھی تعبیر کیا جا سکتا ہے۔

چند مہینے قبل اظہرالدین نے بورڈ سے یہ درخواست کی تھی کہ ان کے خلاف پابندی میں نرمی کی جائے کیونکہ انہیں ’اپنی زندگی چلانے میں بھی دقت پیش آرہی ہے۔‘

خود ڈالمیا کے خلاف 1998 میں آئی سی سی کے دور درشن کے نشریاتی حقوق کے معاملے میں مرکزی تفتیشی بیورو سی بی آئی جانچ کر رہا ہے۔

محمد اظہرالدیناظہرالدین کی واپسی
کولمبو میں کرکٹ کمنٹیٹر کی حیثیت سے
اظہر الدیناظہر کی سپاری
اظہرالدین کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا
اسی بارے میں
اظہر ہار گئے
27 August, 2003 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد