اظہر الدین کی سپاری دے دی گئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرالدین کی جان کو درپیش خطرے کے باعث ان کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مہاراشٹر پولیس نے حیدرآباد پولیس کو اطلاع دی تھی کہ ممبئی میں جرائم پیشہ کسی گروہ کو اظہر الدین کی سپاری دے دی گئی ہے۔ اس اطلاع کے ملتے ہی حیدرآباد پولیس نے اظہر الدین کی سیکورٹی پر تعینات پولیس والوں کو مزید چوکس کر دیا۔ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس تیج دیپ کور کا کہنا تھا کہ کہ اظہر الدین کی سکیورٹی ایک ماہ قبل ہی بڑھا دی گئي تھی۔ لیکن انہوں نے یہ بتانے سے انکار کیا کہ آخر سابق کرکٹرکو کس گروپ نے موت کی دھمکی دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں پولیس مختلف ایجنسیوں سے مکمل معلومات حاصل کر رہی ہے ۔ پولیس نے اظہرالدین کےگھر پراسحلہ بند سپاہی تعینات کردیے ہیں۔ بعض خبروں کےمطابق اظہر کو ممبئی کے مافیا ڈان کی جانب سے دھمکیاں ملی تھیں۔ لیکن اظہرالدین نےاس سلسلے میں کچھ کہنے سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے اسے ایک ذاتی معاملہ بتا کر ٹالنے کی کوشش کی۔ اظہر کا کہنا تھا کہ پولیس نے خود ہی یہ سارے حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||