انڈین ٹی وی، تبصرے کیلیئےانضی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق چیمپئنز ٹرافی میں ایک بھارتی ٹی وی چینل پر تبصرے کرینگے۔ بھارتی ٹی وی چینل’ آج تک‘ نے انضمام الحق سے بیس پروگراموں کا معاہدہ کیا ہے۔ انضمام الحق ایک پاکستانی نجی ٹی وی چینل پر بھی ماہرانہ رائے دیں گے جس کے ساتھ ان کا پرانا معاہدہ ہے۔ انضمام الحق نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ ہفتے کو بھارت روانہ ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’ آج تک‘ نے چیمپئنز ٹرافی کے لئے خصوصی پروگرام ترتیب دیئے ہیں جن میں وہ ایکسپرٹ کے طور پر شرکت کریں گے۔ انضمام نے جنہیں آئی سی سی کی جانب سے چار ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی پابندی کا سامنا ہے کہا کہ کرکٹر کا کام کرکٹ کھیلنا ہوگا ظاہر ہے کہ انہیں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلنے کا افسوس ہے لیکن ان کی نیک تمنائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ کھیلنے کے باوجود انہیں اپنے کھلاڑیوں کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا اور انہیں ٹیم کی کارکردگی دیکھ کر مستقبل کی حکمت عملی تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ | اسی بارے میں انتظامیہ انضمام سے خوش نہیں: ظہیر09 October, 2006 | کھیل کپتانی آنی جانی چیز ہے: انضمام 09 October, 2006 | کھیل ’لوگ میری کپتانی پسند کرتے ہیں‘09 October, 2006 | کھیل انضمام سے معاہدہ 06 تک ہے:اشرف09 October, 2006 | کھیل یونس خان دوبارہ کپتان بنادیئے گئے07 October, 2006 | کھیل یونس کےا نکار سے یوسف کی تقرری تک05 October, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||