مناء رانا بی بی سی اردو ڈاٹ کام لاہور |  |
 | | | ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے لیے انضمام الحق کو ٹیم کا کپتان اور یونس خان کو نائب کپتان مقرر کرنے کا اعادہ کیا ہے |
پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے لیے انضمام الحق کو ٹیم کا کپتان اور یونس خان کو نائب کپتان مقرر کرنے کا اعادہ کیا ہے۔ تو کیا انضمام عالمی کپ 2007 کے لیے پاکستان کی ٹیم کے کپتان نہیں ہوں گے اس ذمن میں چئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف کا کہنا تھا کہ انضمام کے ساتھ بورڈ کا معاہدہ دسمبر 2006 تک کے لیے تھا اورعالمی کپ کے لیے نہ صرف کپتان بلکہ باقی کھلاڑیوں کا فیصلہ بھی ان کی فارم فٹ نس اور دستیابی دیکھ کر کیا جائے گا۔ پیر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ڈاکٹر نسیم اشرف کی زیر صدارت پی سی بی کی ایڈہاک کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیم کی کپتانی کے لیے انضمام کے انتخاب کے علاوہ دیگر فیصلے کیے گیے۔ اجلاس کے بعد ڈاکٹر نسیم اشرف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اس اجلاس میں تنخواہ دار سلیکٹرز رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے لیکن اس کا اطلاق عالمی کپ کے بعد کیا جائے گا تاکہ جن سلیکٹرز نے یہ ٹیم بنائی ہے وہ ہی عالمی کپ کے لیے بھی ٹیم کا چناؤ کریں۔ پی سی بی کے چئرمین نے کہا کہ وہ کسی تیسرے ادارے سے پی سی بی کا آزادانہ آڈٹ کروائیں گے تاکہ پی سی بی کے مالی معاملات کی جانچ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے آئین کا مسودہ اکتوبر کے آخر تک پی سی بی کے پیٹرن یعنی صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کو منظوری کے لیے بھجوا دیا جائے گا۔
 | تنخواہ دار سلیکٹرز  تنخواہ دار سلیکٹرز رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے لیکن اس کا اطلاق عالمی کپ کے بعد کیا جائے گا تاکہ جن سلیکٹرز نے یہ ٹیم بنائی ہے وہ ہی عالمی کپ کے لیے بھی ٹیم کا چناؤ کریں  |
کرکٹ سے متعلقہ افراد سے مشورے کے لیے جلد ایک مشاورتی کونسل تشکیل کی جائے گی۔ڈاکٹر نسیم اشرف اوول ٹیسٹ تنازعے کے وقت اوول سٹیڈیم موجود تھے اور انہیں شہر یار خان کے ساتھ صلاح مشورے کرتے دکھایا گیا تھا۔ مبصرین کے مطابق پی سی بی اوول ٹیسٹ کی صورتحال کو سنبھال نہیں سکا اور اس معاملے کو بہتر طور پر ہینڈل نہیں کر سکا۔ نسیم اشرف سے جب اس کی بابت پوچھا گیا تو انہوں نے اس سوال کو یکسر نظر انداز کر دیا۔ اس پریس کانفرنس میں ایڈہاک کمیٹی کے دیگر اراکین معین افضل، علی رضا اور سلیم الطاف بھی موجود تھے۔ |