BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 23 August, 2006, 09:18 GMT 14:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کرکٹ تنازع امریکی اخبارات میں

کھیل کے میدان میں لڑی ہوئی قومی وقار کی جنگ: نیویارک ٹائمز
امریکہ کے بڑے اخبارات میں سے کم از کم دو نے برطانیہ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم اور امپائر ڈیرل ہیئر کے درمیان تنازعے کو اپنے پہلے صحفے سمیت نمایاں جگہ پر اور دلچسپ تفصیلات کے ساتھ شائع کیا ہے-

’جو میچ سکینڈل بن گیا وہ کرکٹ نہیں‘ کی سرخی لیے اخبار لاس اینجلس ٹائمز نے اپنے صحفہ اول پر لکھا ہے ’آج کل پاکستان اور برطانیہ ایک بار پھر اخبارات کی جلی سرخیوں میں ہیں، لیکن اس بار کسی ’دہشتگرد منصوبے‘ کے حوالے سے نہیں بلکہ کرکٹ کے کھیل میں ایک ایسے تنازع سے جس کی مثال کرکٹ ٹیسٹ کی تاریخ کی ایک سو انتیس سالہ تاریخ میں اس سے پہلے کہیں نہیں ملتی‘۔

لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق یہ تنازع اسوقت ہوا جب پاکستانی کرکٹ ٹیم نے چائے کے وقفے کے بعد ڈریسنگ روم سے کھیل کے میدان میں آنے سے انکار کردیا کیونکہ امپائر نے ٹیم پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگاتے ہوئے اس کے جرمانے میں پاکستان کے پانچ رنز مخالف ٹیم کے کھاتے میں ڈال دیئے۔

اخبار نے اپنے امریکی قارئين کیلیئے لکھا ہے ’آرام و تفریح سے کھیلا جانے والا یہ کھیل چائے اورلنچ کے وقفوں کے ساتھ دن میں پانچ سے چھ گھنٹے اور چار سے پانچ روز تک جاری رہتا ہے‘۔

’ّپاکستان پر جس گیند کو ٹیمپر کرنے کا الزام ہے اس گیند سے اس سے پہلے بھی باون اوور کا میچ کھیلا گیا ہے‘۔

برطانوی اخبارات میں سابق انگریز کرکٹر اینگس فریزر کے ایک مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے جنوبی لندن میں کھیلے جانے والے اس میچ کو ’حالیہ گرمیوں کی شرمناک‘ سپورٹس جیسے الفاظ کو ’لاس اینجلس ٹائمز‘ نے بھی دہرایا ہے۔

لاس اینجلس ٹائمز نے برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ کے پاکستانی ٹیم کی طرف سے امپائر پر نسلی تعصب کے الزام کے حوالے سے ایک سرخی ’پاکستان وانٹس ہئير کٹ‘ کا ذکر کیا ہے۔

اخبار
’جو میچ سکینڈل بن گیا وہ کرکٹ نہیں: لاس اینجلس ٹائمز

اخبار نے لکھا ہے اتوار تک خیر و خوبی سے چلنے والا کھیل اب سفارتی غصے تک جا پہنچا ہے اور اس پر صدر مشرف نے بھی پاکستانی ٹیم کے کپتان سے ہمدردی کی ہے۔

اخبار نے امریکہ میں ’بیس بال‘ اور فٹبال میں ٹیمپرنگ سے متعلق امریکی لوک کہانیوں کا بھی ذکر کیا ہے۔

اخبار نیویارک ٹائمز نے تقریباً آدھے صفحے پر ’ کھیل کے میدان میں لڑی ہوئی قومی وقار کی جنگ‘ کی سرخی سے پاکستانی کرکٹ ٹیم،امپائر ڈیرل ہئیر اور بال ٹیمپرنگ کے الزامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم اور اس کے مداحوں کا کہنا ہے کہ جس بال کو ٹیمپر کیئے جانے کا الزام ہے اس پر چھبیس ٹی وی کیمرے مرکوز تھے۔

ایک سابق برطانوی کرکٹر کے حوالے سے نیویارک ٹائمز نے لکھا ’آج کے دور میں بال ٹیمپرنگ ناممکن لگتی ہے۔ خاص طور آج کے دور میں جب کھیل کے میدان میں بے شمار اشتہارات کے بورڈ لگے ہیں۔ ایسے سمے میں گیند بورڈ کو لگ کر بھی تو گھس سکتی ہے‘۔

اخبار نے بال ٹیمپرنگ کے قضیے کو کل کے حمکران برطانیہ اور اس کی رعایا پاکستان کے نام سے یاد کیا ہے۔ نیویارک ٹائمز نے کرکٹ کے کھیل کیلیئے امریکیوں کو اجنبی یا چاند کی مخلو ق کہا ہے۔

اسی اخبار نے لکھا ہے کہ کرکٹ جیسے ایک بہت ہی پرانے کالونیل لیکن شریفانہ اور رکھ رکھاؤ، ادب و آداب والے کھیل کا اکیس صدی کے جرائم کی بھینٹ چڑھ جانا کوئی تعجب خیز بات نہیں۔

پاکستانی ٹیم کےی سابق کپتان عمران خان کے ایک تبصرے کو نیویارک ٹائمز نے دہرایا ہے کہ ’ڈیرل ہیئر اچھے آدمی ہیں لیکن وہ جب ایمپائر کا سفید کوٹ پہن لیتے ہیں تو پھر چھوٹے ہٹلر میں بدل جاتے ہیں‘۔

لاس اینجلس ٹائمز نے سٹیڈیم میں تئيس ہزار تماشائيوں کو اس تناز‏عے میں کسی بھی قسم کے ہنگامے سے باز رہنے پر داد دی ہے۔

جبکہ نیویارک ٹائمز نے اس کرکٹ قضیے پر پاکستانی اخبارات میں پہلے صفحات پر شائع ہونے والی شہ سرخیوں کے بارے میں کہا ہے کہ تنازع کو پاکستانی میڈیا اور عوام کی طرف سے لبنان اسرائیل تنازعے یا لندن دہشتگردی کے پلاٹ جتنی ہی اہمیت دی گئی ہے۔

نیویارک ٹائمز نے پاکستانی انگریزی روزنامے ڈان کے ایک اداریے کا بھی ڈکر کیا ہے جس میں کہا گيا ہے ’ایمپائر ہییر ایشیائی ٹیموں کے خلاف خراب فیصلے کرنے کی شہرت رکھتے ہیں‘۔

مرکزی کردار
پاکستان اور بال ٹیمپرنگ الزامات کی تاریخ
بال ٹیمپرنگ کا معائنہدنیا کا ذرائع ابلاغ
ایمپائرز سے تفصیلی وضاحت کا تقاضا
پاکستان کرکٹ ٹیم’ون ڈے سیریز جاری‘
پی سی بی کو یہی توقع ہے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد