کپتانی:انضمام شہریارملاقات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یونس خان کے کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے انکار کے فیصلے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے مشاورت کے لئے کپتان انضمام الحق کو بھی طلب کرلیا۔ انضمام الحق نے، جو آئی سی سی کی جانب سے چار میچوں کی پابندی کے نتیجے میں چیمپئنز ٹرافی میں حصہ نہیں لیں گے، قذافی اسٹیڈیم میں بولنگ کوچ وقار یونس اور اسسٹنٹ کوچ مشتاق احمد کے ہمراہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان سے ملاقات کی ہے جس میں یونس خان کے فیصلے کے بارے میں غور کیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ یونس خان کو اپنے فیصلے پر نظرثانی پر مجبور کرنے میں ناکام ہونے کے بعد کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر سلیم الطاف اور ٹیم کے منیجر طلعت علی نے کوچ باب وولمر کے ہمراہ یونس خان سے مذاکرات کئے تھے جو نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکے۔ | اسی بارے میں انضمام کا متبادل فیصل اقبال03 October, 2006 | کھیل کرکٹ ماہرین نے پانسہ پلٹ دیا 29 September, 2006 | کھیل ’مالی نقصان پورا نہیں کرینگے‘01 October, 2006 | کھیل ہیئر چیمپیئن ٹرافی سے باہر28 September, 2006 | کھیل پاکستان کی فتح ہوئی: انضمام28 September, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||