روز باؤل: پاکستان کو پہلی کامیابی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ کے آغاز میں ہی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انگلینڈ کے اوپنر تریسکوتھک بغیر کوئی رن بنائے شعیب اختر کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ پاکستان کی ٹیم نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ سوتھیمٹن کے روز بوؤل میدان پر کھیلا جا رہا ہے۔ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلا میچ بارش کی وجہ سے برابری پر ختم کر دیا گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا دیا تھا۔ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے برعکس پاکستانی ٹیم نے ایک روزہ اور ٹونٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں عمدہ بولنگ کر کے انگلینڈ کی ٹیم کو دباؤ میں رکھا ہے۔ پاکستان کی ٹیم اگر اس میچ میں فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی تو اسے ایک روزہ میچوں کی سیریز ناقابل شکست برتری حاصل ہو جائے گا۔ پاکستان نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ور اس میچ میں وہی ٹیم کھلائی ہے جس نے لارڈز کے گراؤنڈ پر انگلینڈ کو شکست دی تھی۔ انگلینڈ کی ٹیم کو ون ڈے سیریز میں انہی مشکلات کا سامنا ہے جس کا پاکستان نے ٹیسٹ سیریز میں کیا تھا۔ انگلینڈ کی ٹیم کے صف اؤل کے تمام بولر ان فٹ ہو چکے اور اسے دوسرے درجے کے بولروں پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔ ہارمیسن اور ڈیرن گف کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے انگلینڈ نے ساجد محمود کو میچ میں کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ون ڈے میچوں میں انگلینڈ کی ٹیم کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور پچھلے دس میچوں میں انگلینڈ کی ٹیم نو میچ ہار چکی ہے اور ایک میچ برابری پر ختم ہوا تھا۔ پاکستان کی طرف سے لارڈز کے میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گا اور اسے پتہ ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم انتہائی خطرناک ہے اور اس سے جیتنے کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروے کار لانا ہو گا۔ پاکستان کی ٹیم: انضمام الحق، شیعب ملک، محمد حفیظ، یونس خان، محمد یوسف، عبد الرزاق، شاہد آفریدی، کامران اکمل، رانا نوید الحسن، شعیب اختر، محمد آصف۔ انگلینڈ کی ٹیم۔ اینڈریو سٹراس، مارکس ٹریسکوتھک،این بیل، کیون پیٹرسن، پال کولنگوڈ، جیمی ڈارلیمپل، رکی کلارک، کرس ریڈ، جان لیوئس، سٹوراٹ براڈ اور ساجد محمود۔ | اسی بارے میں لارڈز: انگلینڈ کو واضح شکست02 September, 2006 | کھیل بارش کی وجہ سے میچ ختم 30 August, 2006 | کھیل ہار کا سلسلہ روکنے کی کوشش29 August, 2006 | کھیل بال ٹیمپرنگ تنازعہ: میچ اورسیریزختم20 August, 2006 | کھیل بال ٹیمپرنگ الزامات کی تاریخ21 August, 2006 | کھیل بال ٹیمپرنگ تنازعہ: انضمام ڈٹ گئے22 August, 2006 | کھیل بال ٹیمپرنگ اور قانونی چارہ جوئی23 August, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||