BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 01 August, 2006, 11:18 GMT 16:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
زیدان کی ٹکر پر گانا ہٹ ہوگیا
ٹکر مارنے کے واقعے پر زیادہ تر فرانسیسی افراد کو زیدان سے ہمدردی ہے
ورلڈ کپ کے دوران فرانسیسی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان زیدان کی مشہور زمانہ ’ٹکر‘ اتنی مقبول ہوئی کہ اس پر ایک گانا بنا دیا گیا۔ یہی نہیں بلکہ یہ گانا اتنی شہرت پاگیا ہے کہ یہ فرنچ پاپ چارٹس پر سب سے پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

یہ گانا انٹرنیٹ پر چلایا گیا تھا۔ اسے پروڈیوس کرنے والوں نے سب سے پہلے گانے کو اپنے ہی دوستوں کو ای میل کیا جس کے چند ہی گھنٹوں بعد انہیں میوزک انڈسٹری اور موبائل فون کمپنیوں سے لاتعداد فون کالز موصول ہونی شروع ہوگئیں۔

پیرس میں ’لا پلیگ ریکارڈز‘ سے تعلق رکھنے والے سباسچین لپزے کا کہنا ہے کہ اس ’مزاحیہ‘ گانے کا مقصد محض اپنے دوستوں کو محظوظ کرنا تھا۔

یہ گانا ورلڈ کپ فائنل میں فرانس کی اٹلی کے ہاتھوں شکست کے ایک روز بعد بنایا گیا تھا۔

فرانس میں ’زیزو‘ کے نام سے معروف ہر دلعزیز فٹ بال سٹار زیدان کو فیفا کی جانب سے اس ٹکر مارنے کی پاداش میں تین میچوں پر پابندی اور 3260 ڈالر جرمانہ کی سزا دی گئی ہے۔ دوسری جانب اٹلی کے ماتیرازی پر دو میچوں کی پابندی کے ساتھ 2170 ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

سباسچین نے بتایا ہے کہ زیدان کی ٹکر پر گانا آدھے گھنٹے میں لکھ لیا گیا تھا اور ساتھ ہی 50 افراد کو ای میل بھی کردیا گیا تھا۔

اسی رات فرانسیسی ریڈیو نیٹ ورک پر کئی افراد نے یہ گانا سنا۔

گانے کے ابتدائی بول کچھ یوں ہیں: ’زیدان نے اسے ٹکر ماری، ہم نے ولڈ کپ کھو دیا‘۔

گانا پروڈیوس کرنے والوں کو سب سے اچھی پیشکش وارنر برادرز کی جانب سے کی گئی۔ ایڈوانس میں 45000 یورو اور پھر گانے کی فراخت پر ایک مخصوص رقم اور گارنٹی۔

یہ مقبول گانا 20 ممالک میں تقسیم کیا گیا اور اس کا وڈیو کلپ پیرس کے چارلٹی سٹیڈیم میں بنایا گیا۔ اس تمام کام میں دو ہفتے کا وقت لگا۔

افریقی طرز کا یہ گانا فرانس میں اس سرما کا بیسٹ ہٹ ہے۔

 زیدان ’زیدان بہترین ہیں‘
فرانسیسی کپتان عالمی کپ کے بہترین کھلاڑی
زیدانزیدان کہانی کا انجام
زیدان کے کیریئر کا اختتام ریڈ کارڈ پر ہوا
ماتیرازی کا اقرار
’میں نے فائنل کے دوران زیدان کی توہین کی تھی‘
آخر زیدان بول پڑے
’میتارازی نے ماں اور بہن کے متعلق بدکلامی کی‘
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد