BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 10 July, 2006, 10:44 GMT 15:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
زیدان: عالمی کپ کے بہترین کھلاڑی
زیدان
زیدان نے 1998 کے عالمی کپ فائنل میں فرانس کی فتح میں اہم کردار نبھایا تھا
فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں اٹلی کے دفاعی کھلاڑی کو ٹکر مارنے کی حرکت کے باوجود فرانس کے کپتان زین الدین زیدان کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

اتوار کو فائنل میچ کے دوسرے ہاف سے قبل مکمل ہونے والے سروے میں زیدان نے دو ہزار ایک سو بارہ پوائنٹس حاصل کیئے۔ ایک ہزار نو سو ستتر پوائنٹس کے ساتھے اٹلی کے فیبیوکیناوارو دوسرے نمبر پر رہے جبکہ اٹلی کے ہی ایندریا پرلو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

عالمی کپ کا فائنل فرانسیسی کپتان کے بین الاقوامی کیرئر کا آخری میچ تھا اور ان کے کیرئر کا اختتام کچھ ایسے انداز سے ہوا جو آنے والے کئی سالوں تک زیرِ بحث رہے گا۔

زیدان نے فائنل میں پہلے تو پنلٹی کک پر گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی اور پھر اضافی وقت میں انہیں اٹلی کے کھلاڑی میتاراتزی کو سینے پر ٹکر مارے کی پاداش میں ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔

زیدان سنہ 1998 میں عالمی کپ جیتنے والی فرانسیسی ٹیم کے اہم رکن تھے اور انہیں ماضی میں فیفا کی جانب سے سال بہترین فٹبالر بھی قرار دیا جا چکا ہے۔

اٹھارویں فٹبال ورلڈ کپ کے بہترین کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیئے بنائی گئی فہرست میں فرانس کے ہی تھیاری ہنری اور پیٹرک ویارا، پرتگال کے منیش، جرمنی کے مائیکل بالاک اور میرسلاوو کلوز اور اٹلی کے گول کیپر بوفون اور دفاعی کھلاڑی زیمبروٹا شامل تھے۔

اس سے قبل 2002 میں جرمن گول کیپر اولیور کاہن، 1998 اور 1994 میں برازیل کے رونالڈو اور روماریو اور 1990 میں اٹلی کے شیلاکی اور 1986 میں ارجنٹائن کے ڈیگو میراڈونا عالمی کپ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز جیت چکے ہیں۔

زیدانزیدان کہانی کا انجام
زیدان کے کیریئر کا اختتام ریڈ کارڈ پر ہوا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد