BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’میں نے زیدان کی توہین کی تھی‘
’زیدان کا ردعمل نہایت توہین آمیز الفاظ کا نتیجہ تھا‘
اٹلی کے کھلاڑی مارکو ماتیرازی نے تسلیم کیا ہے کہ ورلڈ کپ 2006 کے فائنل میچ کے دوران انہوں نے فرانسیسی کھلاڑی زین الدین زیدان کے ٹکر مارنے سے پہلے زیدان کی توہین کی تھی تاہم ماتیرازی نے واضح کیا کہ انہوں نے زیدان کو اسلامی دہشتگرد یا زیدان کی ماں کا ذکر نہیں کیا

زین الدین زیدان کے اس اقدام کے بعد ریفری نے انہیں ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا تھا۔

اتوار کو برلن میں فٹبال فائنل کے ایکسٹرا ٹائم کے دوران زیدان غصہ پر قابو کھو بیٹھے اور اٹلی کے ماتیرازی کے سینے میں اپنے سر سے ٹکر مار دی۔

اس واقعے کے بعد سے لوگ طرح طرح کی کہانیاں گھڑ رہے تھے کہ آخر ماتیرازی نے ایسا کیا کہا تھا جس نے زیدان کو ایسا اقدام اٹھانے پر مجبور کردیا۔

تاہم ماتیرازی نے اب اقراد کرلیا ہے کہ انہوں نے ایسی بات کہی تھی جو زیدان کے لیئے باعث توہین تھی اور اسی پر مشتعل ہوکر فرانسیسی کھلاڑی نے انہیں ٹکر ماری تھی۔

32 سالہ ماتیرازی نے ایک خبر رساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ ’میں نے زیدان کی قمیض کچھ لمحوں کے لیئے پکڑی تھی جس کے بعد اس نے پلٹ کر مجھے نہایت غصے سے گھورا اور کہا اگر تمہیں واقعی میری قمیض چاہیئے تو میں تمہیں بعد میں دے دوں گا‘۔

’میں نے بھی غصہ میں جواب دیا اور ایسی بات کہہ دی جس نے زیدان کو مشتعل کردیا‘۔

زیدان
زیدان نے کہا تھا کہ وہ اس ٹورنامنٹ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے

تاہم ماتیرازی نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نہ کیا الفاظ کہے تھے۔

لیکن ماتیرازی نے کہا کہ اس نے زیدان کو ایسی بات کہی تھی جو اکثر فٹبال کے میدانوں میں سنی اور نظر انداز کی جاتی ہے‘۔

ماتیرازی نے کہا : ’میں نے اسے دہشتگرد نہیں کہا تھا۔ مجھے تو یہ بھی نہیں معلوم کہ اسلامی دہشتگرد کہتے کسے ہیں۔ اور ماں کا رشتہ تو میرے لیئے بھی قابل احترام ہے‘۔

فرانس کی شکست اور پھر زیدان کو باہر نکالے جانے کے فیصلے سے فرانسیسی کھلاڑی کے کیریئر کاک اختتام بے مزہ ہوگیا۔

34 سالہ زیدان نے کہا تھا کہ وہ اس ٹورنامنٹ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے۔

زیدان نے ابھی تک اس واقعے پر بیان نہیں دیا ہے تاہم ان کے ایجنٹ نے کہا ہے کہ زیدان کا ردعمل ’نہایت توہین آمیز‘ الفاظ کا نتیجہ تھا۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد