’میتاراتزی نے بدکلامی کی تھی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
زیدان کے ایجنٹ کا کہنا ہے کہ فائنل میں اٹلی کے کھلاڑی نے زیدان پر’خاصا سنگین‘ تبصرہ کیا تھا۔ ایلین مگلیاسیو نے بی بی سی ریڈیو فائیو کو ایک انٹرویو میں کہا کہ’ زیدان نے مجھے بتایا کہ میتاراتزی نے ان سے بہت سنگین بات کی لیکن انہوں نے مجھے میتاراتزی کی بات نہیں بتائی‘۔ ان کا کہنا تھا کہ’ زیدان فی الحال اس معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتے اور وہ آئندہ چند روز میں اس معاملے پر بات کریں گے‘۔ تاہم فرانس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ورلڈ کپ فائنل میں زیدان نے اٹلی کے دفاعی کھلاڑی میتاراتزی کو اپنی والدہ سے متعلق بد کلامی پر ٹکر ماری تھی۔ مگلیاسیو نے کہا کہ’ زیدان عام طور پر لوگوں کے تبصروں سے درگزر کرتے ہیں لیکن اتوار کی رات شاید انہیں کچھ ہو گیا تھا۔ وہ بہت اداس اور افسردہ ہیں اور وہ اس قسم کا اختتام نہیں چاہتے تھے‘۔ دریں اثناء فرانس کے دفاعی کھلاڑی ولیم گیلاس نے بھی کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ زیدان کو اس حرکت پر اکسایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ’میں نے یہ واقعہ نہیں دیکھا لیکن میں جانتا ہوں کہ بعض اوقات فٹبال میں کھیل صرف گیند کا نہیں رہتا‘۔ اس تمام واقعے کے مرکزی کردار اٹلی کے میتاراتزی نےمیچ کے بعد کسی بھی قسم کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کیا تھا اور گیلاس کا ماننا ہے کہ یہ ان کی غلطی کا ثبوت ہے۔ گیلاس نے کہا کہ’میں نہیں جانتا کہ اس نے کیا کہا۔ آپ انہیں سے پوچھیں لیکن وہ جا چکے ہیں اور ان کے یوں جانے سے لگتا ہے کہ انہوں نے کچھ غلط کیا تھا‘۔ |
اسی بارے میں اٹلی عالمی فٹبال کپ چیمپئن بن گیا09 July, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||