پاکستان کی ٹیسٹ سیریز میں فتح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کینڈی میں پاک سری لنکا سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز جیت لی ہے۔ سری لنکا نے پاکستان کو اس میچ میں فتح کے لیئے 183 رن کا ہدف فراہم کیا تھا جو پاکستان نے عمران فرحت اور یونس خان کی نصف سنچریوں کی بدولت صرف دو وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ محمد آصف کو ان کی شاندار کاکردگی پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔ دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل اس سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔انضمام الحق کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ اور بھارت کے بعد یہ مسلسل تیسری ٹیسٹ سیریز جیتی ہے۔ پاکستان کی دوسری اننگز میں عمران فرحت اور یونس خان کے درمیان 114 رن کی پارٹنر شپ ہوئی۔ عمران فرحت 65 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ یونس خان تہّتر جبکہ محمد یوسف چودہ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی دوسری اننگز میں عمران فرحت اور کامران اکمل نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور تیز رفتاری سے اڑتیس رن بنائے۔ اس موقع پر کامران اکمل 24 رن بنا کر ملنگا کی گیند پر سنگاکارا کے ہاتھوں کیچ ہو گئے تھے۔ اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 73 رن بنا سکی۔ جے سوریا زخمی ہونے کے باعث اپنے اننگز مکمل کرنے نہیں آئے۔ تیسرے دن کی پہلی ہی گیند پر عبدالرزاق نے مرلی دھرن کو آؤٹ کر کے سری لنکا کی اننگز ختم کر دی۔ پاکستان کی جانب سے محمد آصف نے پانچ جبکہ عبدالرزاق نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا نے پہلی اننگز میں پاکستان پر 109 رن کی برتری حاصل کی تھی مگر دوسرے دن سری لنکا کی دوسری اننگز میں تہّتر کے سکور پر آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے۔
ان آٹھ میں سے پانچ وکٹیں محمد آصف نے حاصل کیں۔ انہوں نے پہلی اننگز میں بھی شاندار بولنگ کرتے ہوئے 44 رنز کے عوض چھ کھلاڑی آؤٹ کیئے تھے۔ اس میچ میں انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئر کی بہترین بالنگ کرتے ہوئے مجموعی طور پر اکہتر رن دے کر گیارہ وکٹیں حاصل کیں۔ پہلی اننگز میں پاکستانی بیٹنگ لائن مرلی دھرن کی بالنگ کا سامنا نہیں کر پائی تھی اور ان کی پانچ وکٹوں کی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے پاکستانی ٹیم 170 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ مرلی دھرن نے اپنے متاثرکن ٹیسٹ کریئر میں اکاون مرتبہ اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ان کی وکٹوں کی تعداد611 ہوگئی ہے جن میں سے79 وکٹیں پاکستان کے خلاف ہیں۔ کینڈی کے اسگیریا اسٹیڈیم میں وہ 14 ٹیسٹ میچوں میں96 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ پاکستان نے سری لنکا میں تیسری مرتبہ ٹیسٹ سیریز جیتی ہے۔ کینڈی میں کھیلے گئے چار ٹیسٹوں میں یہ پاکستان کی تیسری کامیابی ہے۔ سری لنکن ٹیم اپنے ملک میں 86-1985ء کے بعد سے پاکستان کو ٹیسٹ میچ میں ہرانے میں ناکام رہی ہے۔ |
اسی بارے میں جےسوریا نہیں کھیل سکیں گے04 April, 2006 | کھیل سری لنکا267 رنز8 کھلاڑی آؤٹ 03 April, 2006 | کھیل وولمر سیریز میں فتح کے خواہشمند01 April, 2006 | کھیل سری لنکن کپتان جیت کے منتظر02 April, 2006 | کھیل جےسوریا، ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع31 March, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||