BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 03 April, 2006, 04:20 GMT 09:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سری لنکا267 رنز8 کھلاڑی آؤٹ

محمد آصف
محمد آصف نے پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ ووکٹیں حاصل کی ہیں
محمد آصف کی شاندار کارکردگی کا کمار سنگاکارا اور تھلان سماراویرا کی ذمہ دارانہ بیٹنگ سے جواب دیتے ہوئے سری لنکا نے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن8 وکٹوں پر267 رنز بنائے تھے۔


کمارسنگاکارا 79 اور سمارویرا65 رنز بناکر قابل ذکر رہے لیکن پہلے دن کے نمایاں کھلاڑی محمد آصف تھے۔

کولمبو ٹیسٹ میں چھ وکٹیں حاصل کرنے والے محمد آصف نے اپنی مؤثر سوئنگ بالنگ سے پانچ بلے بازوں کو آؤٹ کیا جو ان کے ٹیسٹ کریئر کی بہترین کارکردگی بھی ہے۔

لیگ اسپنر دانش کنیریا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

انضمام الحق نے دورے میں مسلسل چوتھا ٹاس جیت کر پہلے سری لنکا کو بیٹنگ دی۔ اسگیریا اسٹیڈیم کی وکٹ پر پہلے سیشن میں تیز بالرز کے لیئے مدد موجود تھی۔ محمد آصف نے اپنی مؤثر بولنگ سے کپتان کے فیصلے کو غلط ثابت نہیں ہونے دیا۔ 61 رنز پر گرنے والی تین وکٹیں محمد آصف ہی کے حصے میں آئی تھیں۔

اپل تھارنگا 10 رنز بنا کر سلپ میں یونس خان کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔
میچ سے قبل ٹیسٹ کرکٹ سے رخصتی کا کیک میدان میں پاکستانی اور سری لنکا کے کرکٹرز کی موجودگی میں کاٹنے والے سنتھ جے سوریا کے لیئے وکٹ پر قیام عمر گل کو چھکا اور چوکا لگانے کے باوجود شاید ہی کبھی اتنا دشوار رہا ہو جتنا اس اننگز میں رہا۔ وہ کسی بھی موقع پر پراعتماد نظر نہیں آئے۔ 2 کے انفرادی سکور پر محمد آصف کی گیند پر ایل بی ڈبلیو کی پرزور اپیل ڈیرل ہارپر نے رد کردی اور کچھ گیندیں انہیں حیران کردینے کے لیئے کافی تھیں۔ بالآخر14 کے انفرادی سکور پر وہ بولڈ ہوگئے۔

کپتان مہیلا جے وردھنے کی 4 رنز کی اننگز سلپ میں عمران فرحت کے ہاتھوں انجام کو پہنچی تو سری لنکن ٹیم مشکل سے دوچار ہوچکی تھی۔

کمار سنگا کارا کے بیٹ سے لگ کر باؤنڈری کی راہ دیکھنے والی گیندوں نے یہ پیغام دے دیا تھا کہ وہ کولمبو ٹیسٹ کی185 رنز کی شاندار اننگز کے بعد ایک اور بڑی اننگز کھیلنے کے موڈ میں ہیں تاہم دس چوکوں سے مزید79 رنز کی عمدہ اننگز دانش کنیریا نے کلوز فیلڈر فیصل اقبال کی مدد سے کردیا۔ سنگاکارا نےسماراویرا کے ساتھ چوتھی وکٹ کی شراکت میں81 رنز کا اضافہ کیا۔

178 کے سکور پر دانش کنیریا 22 رنز بنانے والے تلکارتنے دلشن کو وکٹ کیپر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ کرانے میں کامیاب ہوئے۔

دانش کنیریا نے ایک اور اہم کامیابی فرویز ماہروف کو7 رنز پر اپنی گگلی سے یونس خان کے ہاتھوں کیچ کراکر حاصل کی۔

سری لنکا کے ٹی وی ائمپائر اشوکا ڈی سلوا نے پاکستانی ٹیم کو ایک اور وکٹ سے اسوقت محروم کردیا جب انہوں نے کنیریا اور کامران اکمل کے اشتراک سے ہونے والے مالنگا بندارا کے رن آؤٹ کو ٹی وی اسکرین پر واضح طور پر دیکھنے کے باوجود ناٹ آؤٹ قرار دے دیا۔

اسوقت بندارا کا اسکور 10 رنز تھا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ 43 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے سماراویرا کے ساتھ ساتویں وکٹ کے لیئے45 رنز کا اضافہ کیا۔

اشوکا ڈی سلوا کچھ عرصہ پہلے تک آئی سی سی کے ایلٹ پینل میں شامل تھے لیکن ان کی انتہائی غیرمعیاری امپائرنگ کے نتیجے میں آئی سی سی نے انہیں ایلٹ پینل سے باہر کرتے ہوئے سری لنکا کرکٹ کے میچز سپروائز کرکے اپنا معیار بہتر کرنے کے لیئے کہا تھا۔

سماراویرا 65 رنز بناکر نئی گیند کے ساتھ بالنگ کے لیئے آنے والے محمد آصف کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے اسوقت سری لنکا کا اسکور238 رنز تھا۔

محمد آصف نے اننگز میں پانچویں وکٹ بندارا کو کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ کراکر حاصل کی۔

پاکستانی ٹیم دو تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔ شعیب ملک بیمار ہونے کے سبب نہیں کھیل رہے۔ ان کی جگہ تیز بولر راؤ افتخار کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے۔ آؤٹ آف فارم شاہد آفریدی کی جگہ محمد یوسف ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

سری لنکا نے دلہارا فرنینڈو کی جگہ نوآن کولوسکیرا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد