جےسوریا نہیں کھیل سکیں گے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کے اوپنر سنتھ جے سوریا دائیں ہاتھ کا انگوٹھا اترجانے کے سبب نہ صرف کنیڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بیٹنگ نہیں کرسکیں گے بلکہ وہ تقریبا چار ہفتے کرکٹ سے دور رہیں گے۔ پاکستان کی پہلی اننگز میں عمران فرحت کا کیچ لیتے ہوئے گیند ان کے انگوٹھے کے نچلے حصے پر لگی، جس پر انہیں اسپتال جانا پڑا۔ کینڈی اسپتال کے ڈاکٹر پریرا نے صحافیوں کو بتایا کہ جےسوریا کے انگوٹھا اپنی جگہ سے ہِل گیا ہے اور اس پر چار ٹانکے آئے ہیں۔سری لنکن ٹیم کے ڈاکٹر کے مطابق جے سوریا کو تقریبا چار ہفتے آرام کرنا ہوگا۔ سنتھ جے سوریا کا یہ آخری ٹیسٹ میچ ہے۔ انہوں نے کینڈی ٹیسٹ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس لحاظ سے وہ اپنے الوداعی ٹیسٹ کو یادگار نہ بناسکے۔ پہلی اننگز میں وہ صرف14 رنز بناکر محمد آصف کی گیند پر بولڈ ہوگئے تھے۔ چھتیس سالہ جے سوریا نے فروری 1991ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہیملٹن میں پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا۔102 ٹیسٹ میچوں میں انہوں نے14 سنچریوں اور29 نصف سنچریوں کی مدد سے6613 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 73 کیچ لئے اور92 وکٹیں حاصل کیں۔ | اسی بارے میں اپنے ٹیسٹ کیریئر پر ناز ہے: جے سوریا02 April, 2006 | کھیل جےسوریا، ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع31 March, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||