شعیب ملک کے والد انتقال کرگئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈر اور فیصل آباد ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں اوپنگ کرنے والے بیٹسمین شعیب ملک کے والد بدھ کی صبح چار بجے انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر پچاسی سال تھی۔ شعیب ملک کے دو بھائی اور تین بہنیں ہیں۔ شعیب ملک کو اپنے والد ملک فقیرحسین کی وفات کے سبب سیالکوٹ واپس جانا پڑا اب وہ فیصل آباد ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی دوسری اننگز میں نہیں کھیل سکیں گے۔ شعیب ملک کے والد ہیپاٹائٹس سی کے عارضے میں مبتلا تھے اور چار روز پہلے شدید علالت کے سبب انہیں ہسپتال لے جانا پڑا وہ بیماری کے سبب کومے میں چلے گئے تھے۔ شعیب ملک فیصل آباد ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن اپنے والد کی بیماری کی خبر سن کر سیالکوٹ چلے گئے تھے لیکن ٹیم مینجمنٹ نے میچ کی صورتحال کے سبب انہیں واپس آنے کی درخواست کی توشعیب منگل کی شام سیالکوٹ سے روانہ ہو گئے لیکن بدھ کی صبح چار بجے ان کے والد کا انتقال ہو گیا اور انہیں فوری طور پر واپس سیالکوٹ روانہ ہونا پڑا۔ جب شعیب ملک اپنے والد کی بیماری کے سبب سیالکوٹ گئے تھے تو پاکستان کی ٹیم کے کوچ باب وولمر نے کہا کہ شعیب ملک کو سیالکوٹ سے بلانا درست نہیں لگتا لیکن پھر بھی انہیں ٹیم کے لیے کھیلنے کے لیے واپس بلایا گیا۔ چند حلقوں کا خیال ہے کہ ایسی صورتحال میں کہ جب شعیب کے والد کی حالت بہت خراب تھی شعیب کو واپس بلانا اچھا عمل نہیں تھا۔ | اسی بارے میں شعیب ملک کے ایکشن کےلیے پینل20 October, 2004 | کھیل شعیب ملک کو نتیجے کا انتظار14 December, 2004 | کھیل شعیب ملک ہنرمند کرکٹر10 November, 2005 | کھیل شبیر،شعیب ملک کےایکشن پراعتراض17 November, 2005 | کھیل شعیب ملک آسٹریلیا روانہ06 December, 2005 | کھیل شعیب ملک کی ایڑی کا آپریشن24 December, 2005 | کھیل شعیب ملک کو واپس بلا لیا گیا24 January, 2006 | کھیل عمرگل ان فٹ، شیعب غیر حاضر30 June, 2004 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||