شعیب ملک کی ایڑی کا آپریشن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دورۂ بھارت میں پاکستان کی نمائندگی کی خاطر پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنی ایڑی کا آپریشن کروا لیا ہے۔ شعیب ملک کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران پاؤں میں گٹّوں کی وجہ سے شدید تکلیف کا سامنا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ ’ ڈاکٹروں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ آپریشن کروا لیں کیونک اس حالت میں وہ بھارت کے خلاف نہیں کھیل سکتے تھے۔ وہ اب بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل فٹ ہو جائیں گے‘۔ شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ’ مجھے بیٹنگ اور بولنگ کرتے ہوئے شدید درد ہوتا تھا کیونکہ اس سے میری ایڑیوں پر بوجھ پڑتا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ میں اب ایک ہفتے بعد کھیل سکوں گا‘۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ’ بھارت کے خلاف سیریز میرے لیے بہت اہم ہے اور انگلینڈ کے خلاف ایک اطمینان بخش سیریز کے بعد میں ٹیم میں اپنی جگہ پکّی کرنا چاہتا ہوں‘۔ یاد رہے کہ شعیب ملک کو مشکوک بولنگ ایکشن کے الزام سے اسی ماہ کلیئر کیا گیا ہے۔ شعیب ملک نے پاکستان کے لیے بارہ ٹیسٹ اور ایک سو سات ون ڈے میچ کھیلے ہیں۔ | اسی بارے میں انگلینڈ آخری میچ جیت گیا21 December, 2005 | کھیل سنسنی خیز میچ، پاکستان کی فتح19 December, 2005 | کھیل شعیب ملک آسٹریلیا روانہ06 December, 2005 | کھیل آج کا کھلاڑی، شعیب ملک29 November, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||