BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 19 December, 2005, 04:41 GMT 09:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عمران سمیع کی کوچنگ کریں گے
حالیہ کارکردگی کے بعد محمد سمیع کو ڈراپ کرنے کی باتیں بھی ہو رہی ہیں
حالیہ کارکردگی کے بعد محمد سمیع کو ڈراپ کرنے کی باتیں بھی ہو رہی ہیں
پاکستان کے سابق کپتان عمران خان موجودہ پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بالر محمد سمیع کی کوچنگ کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق وہ محمد سمیع کے ساتھ ون ٹو ون کوچنگ سیشن جنوری میں شروع ہونے والی بھارتی سیریز سے پہلے کریں گے۔

چوبیس سالہ محمد سمیع آؤٹ آف فارم ہیں اور اعتماد کے فقدان کا شکار ہیں۔

محمد سمیع نے اب تک کھیلے گئے چوبیس ٹیسٹ میچوں میں چھیالیس اعشاریہ بارہ کی اوسط سے پینسٹھ وکٹیں حاصل کی ہیں اور ان کی سپیڈ میں کافی کمی آئی ہے۔

پاکستان کے کپتان انضمام الحق کے مطابق عمران خان کو اس بات سخت تشویش ہے کہ محمد سمیع نے ابھی تک اپنی صلاحیتوں کا مکمل اظہار نہیں کیا۔

محمد سمیع نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میں آٹھ وکٹیں حاصل کی تھی اور بعد سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

ان ابتدائی کامیابیوں کے بعد امید کی جارہی تھی کہ ان کے کھیل میں مزید نکھار آئے گا۔ مگر ایسا نہیں ہوا اور ان کی پرفارمنس کا معیار گرتا گیا۔

انگلینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں انہوں نے تین ٹیسٹوں میں صرف سات وکٹیں حاصل کیں۔ شعیب اختر کی شاندار کارکردگی کے سامنے وہ بجھے بجھے سے نظر آئے۔

انضمام الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پیش کش کی ہے کہ وہ انڈیا کے دورے سے پہلے لگنے والے کیمپ میں آئیں گے اور محمد سمیع کے ساتھ کام کریں گے اور دیکھیں کہ وہ کونسے عوامل ہیں جو ان کی کارکردگی کو متاثر کر رہے ہیں۔

’عمران کا خیال ہے کہ اگر محمد سمیع اپنی صلاحتیوں کا بھرپور اظہار کرنا شروع کر دیں تو ٹیسٹ میچوں اور ایک روزہ مقابلوں میں پاکستان کا بالنگ اٹیک بہت متوازن ہو جائے گا۔‘

اسی بارے میں
محمد سمیع ان فٹ ہو گئے
23 October, 2004 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد