BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 23 October, 2004, 06:33 GMT 11:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
محمد سمیع ان فٹ ہو گئے

محمد سمیع دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے
محمد سمیع دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سمیع ان فٹ ہوگئے ہیں۔

تھائی مسل یا ران کا پٹھا کھنچ جانے کے سبب وہ چوتھے دن بولنگ نہ کراسکے۔

پاکستانی ٹیم منیجمنٹ کے مطابق انہیں ایک ہفتے آرام کے لیے کہا گیا ہے جس کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ 28 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں نہیں کھیل سکیں گے۔

محمد سمیع نے فیصل آباد ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں عمدہ بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کی تھیں لیکن دوسری اننگز میں بارہ اوورز میں 48 رن کے عوض وہ کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

محمد سمیع کا ان فٹ ہوجانا پاکستانی ٹیم کے لیے اس وجہ سے بھی مایوس کن ہے کہ دو دیگر فاسٹ بولرز شبیراحمد اور عمر گل پہلے ہی ان فٹ ہوکر بین الاقوامی کرکٹ سے دور ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد