آئی سی سی متعصب نہیں: مانی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انٹرنیشل کرکٹ کونسل کے صدر احسان مانی کا کہنا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ آئی سی سی کا رویہ ایشیائی ممالک کی جانب متعصبانہ ہے اور اس ضمن میں وسیم اکرم جو بیان دے رہے ہیں بالکل غلط ہیں۔ آئی سی سی کے صدر احسان مانی جو کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ایک روز میچ دیکھنے کے لیے قذافی سٹیڈیم میں موجود تھے انہوں نے کہا کہ آئی سی سی وسیم اکرم کو خط لکھ رہی ہے کہ وہ ایسے بیانات دینے سے پرہیز کریں۔ احسان مانی نے کہا کہ اس وقت آئی سی سی کے سٹاف میں ستر فیصد لوگ ایشیائی ہیں اور وسیم اکرم کے الزامات فضول اور بے بنیاد ہیں۔ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم جو آج کل بھارت میں ہیں انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل صرف اور صرف گوروں کی ہے اور اس میں ایشیائی کھلاڑیوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ کرکٹ کا اصل شوق ٹیلنٹ اور پیسہ سب کچھ ایشیا میں ہے لیکن آئی سی سی پر ایسے گورے قابض ہیں جو صرف ایک یا دو میچز کھیلے ہوئے ہیں۔ آئی سی سی کے صدر نے وسیم اکرم کے بیان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں پاکستانی ایمپائر علیم ڈار ہیں اور ہم پاکستان کے دو اور ایمپائرز ندیم غوری اور اسد رؤف کو بھی جلد ایلیٹ پینل میں لے لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے بھی ایک سابق کھلاڑی روشن ماہنامہ آئی سی سی کے ریفری ہیں۔ فیصل آباد میں ہونے والے ایمپائرز کے چند متنازعہ فیصلوں کی بابت احسان مانی نے کہا کہ ہر سیریز کے بعد آئی سی سی کے جائزہ کار ان ایمپائرز کی کارکردگی کا مکمل جائزہ لیتے ہیں اور ان کے ہر فیصلے کی جانچ کرنے کے بعد انہیں نمبر دیے جاتے ہیں ایسا کرتے ہوئے میرٹ کا خیال رکھا جاتا ہے اور اس میں گورے یا کالے کا کوئی فرق نہیں ہوتا۔ یہ جائزہ کار اپنی رپورٹ کرکٹ کمیٹی کو بھجواتے ہیں اور ہماری اس کرکٹ کمیٹی میں پاکستان کے سابق بیٹس مین ظہیر عباس بھی ہیں۔یہ کیمٹی ان ایمپائرز کی گریڈنگ کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سال ایمپائرز کے نوے فیصد فیصلے درست تھے۔ احسان مانی نے کہا کہ یہ تاثر بھی غلط ہے کہ مشکوک بالنگ کے لیے محض ایشین بالرز کو نشانہ بنایا جاتا ہے کیونکہ اس سال انگلینڈ کے کھلاڑی جیمز کرٹلی، ویسٹ انڈیز کے بالر لاسن اور زمبابوے کے ایک کھلاڑي مشکوک ایکشن پر رپورٹ ہوئے ہیں۔ اگرچہ پاکستان کے دو کھلاڑي مشکوک ایکشن پر رپورٹ ہوئے لیکن ایسا نہیں کہ خاص طور پر ایشین کھلاڑیوں کو ہی اس زد میں لایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپر سیریز کے لیے ورلڈ الیون کے انتخاب کے لیے جو سلیکشن کمیٹی بنائی گئی اس میں شامل ہونے کے لیے ہم نے عمران خان کو کہا تھا لیکن انہوں نے ہمیں کوئی جواب نہیں دیا۔ احسان مانی نے کہا کہ کرکٹر کسی بھی ملک کا ہو اس میں تعصب نہیں ہوتا۔ |
اسی بارے میں سچن تندولکر کا عالمی ریکارڈ10 December, 2005 | کھیل نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو ہرا دیا10 December, 2005 | کھیل انگلینڈ نے پاکستان کو ہرا دیا10 December, 2005 | کھیل پاکستان، مالدیپ سیمی فائنل میں10 December, 2005 | کھیل وریندر سہواگ ہسپتال میں داخل09 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||