BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 09 December, 2005, 18:38 GMT 23:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شکور اور گیٹنگ کا تاریخی جھگڑا
گینگ اور شکور رانا
گینگ اور شکور رانا کے درمیان تنازعہ گھمبیر صورت اختیار کر گیا
انیس سو ستاسی میں فیصل آباد میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے کپتان مائیک گیٹنگ اور پاکستانی ایمپائر شکور رانا کے درمیان ایک تنازع پیدا ہوگیا جو بعد میں تاریخ کا حصہ بن گیا۔

دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن آخری اوور میں جب آف اسپنرایڈی ہیمنگز گیند کرر ہے تھے اور ان کی تین گیندیں باقی تھیں اور سلیم ملک ان کا سامنا کر رہے تھے تو شکور رانا نےنوٹ کیا کہ انگلینڈ کے کپتان مائیک گیٹنگ اپنے فیلڈر ڈیوڈ کیپل کو بار بار اس وقت سلیم ملک کے پیچھے کھڑا کرنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ بیٹسمین، بالر کی طرف دیکھ رہا ہو تو شکور نے کھیل روک کر گیٹنگ کو وارننگ دی کہ یہ قانون کےخلاف ہے۔

جس پر انگلینڈ کے کپتان نے امپائر کو مغلظات سنائیں اور گالیاں دیں اور دھوکے باز کہا۔ امپائر شکور رانا نے بھی انگلینڈ کے کپتان کے خلاف یہی الزام لگائے اور کھیل ختم کر دیا گیا۔

شکور رانا نے تیسرے دن کھیل شروع کرنے سے انکار کر دیا۔اور یہ مطالبہ کیا کہ انگلینڈ کے کپتان ان سے معافی مانگیں۔اور یہی مطالبہ گیٹنگ بھی کرتے رہے۔ تیسرے دن کا کھیل شروع نہیں ہو سکا اور انگلینڈ کے منیجر اور کپتان اور کھلاڑیوں نے یہ دھمکی دی کے وہ دورہ ختم کر رہے ہیں۔ حالات اس قدر خراب ہوگئے کہ پاکستان بورڈ کے صدر جنرل صفدر بٹ نے انگلینڈ کے منیجر سے ملنے سے انکار کر دیا۔ یہاں لندن میں انگلینڈ کے کرکٹ بورڈ نے یہ آرڈر کر دیا کہ کپتان کو معافی مانگنی چاہیے۔ بالآخر مائیک گیٹنگ کو معافی مانگنا پڑی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد