BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 10 April, 2004, 20:21 GMT 01:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سمیع کی شرکت غیر یقینی
محمد سمیع
محمد سمیع کی چوٹ سے پاکستانی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تیز بولر محمد سمیع کمر میں چوٹ کی وجہ سے شاید بھارت کے خلاف راولپنڈی میں ہونے والا تیسرا ٹیسٹ نہ کھیل سکیں۔

اس صورتحال سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم میں پہلے ہی تیز بولر عمر گل اور شبیر خان، آل راؤنڈر عبدالرزاق اور وکٹ کیپر معین خان فٹ نہیں ہیں۔

پاکستانی کوچ جاوید میانداد کے مطابق محمد سمیع بہت تکلیف میں ہیں اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ جاوید میانداد کو توقع ہے کہ محمد سمیع میچ سے پہلے فٹ ہو جائیں گے۔

محمد سمیع کو چوٹ لگنے بعد پاکستانی ٹیم میں شعیب اختر ہی واحد تیز بولر ہیں جو فٹ ہیں۔

فضلِ اکبر، راؤ افتخار، عبدل رؤف اور نویدالحسن کا نام اعلان کردہ سترہ رکنی ٹیم میں شامل ہے جس میں سے اتوار کو پندرہ ارکان کا انتخاب کیا جائے گا۔

ان میں سے صرف فضلِ اکبر نے پہلے چار ٹیسٹ میچوں میں حصہ لیا ہے اور دس وکٹیں حاصل کی ہیں۔

نویدالحسن نے صرف ون ڈے میچوں میں شرکت کی ہے اور بھارتی ٹیم کے موجودہ دورے میں پہلے ون ڈے میچ میں تہتر رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔

میانداد کا کہنا ہے: ’مجھے اپنے نئے بولروں کی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے اور وہ بھارت کا اچھا مقابلہ کریں گے‘

امید
 مجھے اپنے نئے بولروں کی صلاحیتوں پر پورے بھروسہ ہے اور وہ بھارت کا اچھا مقابلہ کریں گے
جاوید میانداد

’میرے خیال میں پاکستانی ٹیم کی بالنگ میں ابھی بھی اتنی قوت ہے کہ وہ بھارتی ٹیم کو آؤٹ کر سکے‘

لیکن عمر گل کے ٹیم میں نہ ہونے سے اور محمد سمیع کے ممکنہ اخراج سے پاکستانی ٹیم کے جیتنے کے امکانات پر زد پڑے گی۔

ادھر شبیر خان، عبدالرزاق اور معین خان ابھی تک صحت یاب نہیں ہوئے اور ان کا علاج ہو رہا ہے۔

پاکستان ٹیم: انظمام الحق (کپتان)، توفیق عمر، عمران نذیر، عمران فرحت، یاسر حمید، یوسف یوہانہ، عاصم کمال، مصباح الحق، کامران اکمل (وکٹ کیپر)، شعیب اختر، محمد سمیع، دانش کنیریا، شعیب ملک، فضلِ اکبر، راؤ افتخار، عبدل رؤف اور رانا نویدالحسن

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد