BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 23 November, 2005, 12:34 GMT 17:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سلمان بٹ کو امپائر کی وارننگ

سلمان بٹ کی پراعتماد بیٹنگ
سلمان بٹ کی پراعتماد بیٹنگ
فیصل آباد میں جاری انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ میچ میں بدھ کے روز آسٹریلوی امپائر ڈیرل ہیئر نے پاکستانی بیٹسمین سلمان بٹ کو رن لینے کے دوران پچ پر بھاگنے پر وارننگ دی۔

پاکستان ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین سلمان بٹ جو کہ پاکستان کی جانب سے ساتواں ٹیسٹ میچ کھیل رہے تھے، پاکستان کی دوسری اننگز میں بڑے اعتماد سے بیٹنگ کر رہے تھے۔

انہوں نے چار چوکوں کی مدد سے ٹیسٹ میچز میں اپنی دوسری نصف سنچری مکمل کی۔ نصف سنچری بنانے کے بعد وہ شان یوڈل کی بالنگ پر بیٹنگ کر رہے تھے کہ امپائر ڈیرل ہئرنے انہیں رن لیتے ہوئے پچ خراب کرنے پر وارننگ دی۔

امپائر نے ان کا وہ رن منسوخ کر دیا اور وہ اس وارننگ کی اگلی ہی گیند پر سلمان بٹ یوڈل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دیے گئے۔

اس سے پہلے انگلینڈ کی بیٹنگ کے دوران منگل کے روز پاکستان کے سپن بالر دانش کنیریا کو بھی امپائر نے بال کرانے کے بعد پچ خراب کرنے پر آنے پر تنبیہ کی تھی۔ دانش کو ایسی وارننگ دو دفعہ دی گئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قانون کے مطابق اگر کسی بیٹسمین کو پچ پر بھاگنے پر تین وارننگ مل جائیں تو اس کی ٹیم کے سکور میں سے پانچ رنز کاٹ لیے جاتے ہیں۔ اور اگر کسی بالر کو تین بار ایسی وارننگ مل جائے تو وہ اس اننگز میں مزید بالنگ نہیں کرسکے گا۔

66آفریدی پر پابندی
پچ خراب کرنے کی سزا، ٹیسٹ، دو ون ڈےسےباہر
66شبیر احمد باہر؟
’شبیر کو ٹیسٹ میں چانس دینا مشکل ہے‘
اسی بارے میں
میچ دلچسپ مرحلے میں
23 November, 2005 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد