BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 22 November, 2005, 14:35 GMT 19:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’فیلڈروں نے ہمارا ساتھ نہیں دیا‘

بالروں نے اچھی بالنگ کی مگر فیلڈروں نے ساتھ نہیں دیا: انضمام
منگل کو پاکستان ٹیم کے کپتان انضمام الحق اپنے فیلڈروں کی کارکردگی پر خاصے سیخ پا تھے کیونکہ ان فیلڈروں نے فیصل آباد ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے کچھ یقینی کیچ چھوڑے۔

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے تیسرے دن کے کھیل کے خاتمے پر سات کھلاڑیوں کے نقصان پر تین سو اکانوے رنز بنائے۔

انگلینڈ کے اس سکور میں آئن بیل اور کیون پیٹرسن کے درمیان ہونے والی ایک سو چون رنز کی شراکت شامل تھی جبکہ اس لمبی پارٹنرشپ میں پاکستانی فیلڈروں کا بھی ہاتھ تھا۔

منگل کے دن کے آغاز ہی میں جب آئن بیل صرف اڑتیس سکور پر کھیل رہے تھے پاکستان کے وکٹ کیپر نے دانش کنیریا کی گیند پر انہیں سٹمپ آؤٹ کرنے کا ایک موقع گنوا دیا۔

پیٹرسن جب چونسٹھ کے سکور پر تھے تو دانش کنیریا نے آفریدی کی گیند پر ان کا ایک یقینی کیچ چھوڑا۔

آئن بیل کو نوے کے سکور پر ایک اور زندگی ملی جب سلمان بٹ نے رانا نوید الحسن کی گیند پر کیچ چھوڑا۔

پاکستان کے کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ فیلڈنگ کے لحاظ سے یہ ایک برا دن تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمارے بالرز نے تو اچھی بانلگ کی لیکن ہمارے فیلڈروں نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔‘

انضمام کے مطابق فیلڈروں کی اسی کارکردگی کے سبب اس وقت پاکستان انگلینڈ سے برابری پر ہے جبکہ کل تک پاکستانی ٹیم کی پوزیشن مضبوط تھی۔

انضمام کے مطابق اگر چوتھے دن ’ہم نے بیس یا تیس رنز دے کر انگلینڈ ٹیم کی بساط لپیٹ دی تو ہماری پوزیشن بہتر ہو سکتی ہے کیونکہ پانچویں دن وکٹ سپنرز کے لیے بہت سازگار ہوگی اور اپنی دوسری انگز میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے لیے سپنرز کو کھیلنا بہت مشکل ہو گا۔‘

کیون پیٹرسن نے بھی میچ کے بعد صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیچ ڈراپ ہونے سے اگرچہ انہیں فائدہ ہوا لیکن یہ سب کچھ بھی کھیل کا حصہ ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد