’پاگل پن‘ کا ایک لمحہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران انہوں نے ’پاگل پن‘ کے ایک لمحے میں پِچ کو خراب کرنے کی کوشش کی۔ آفریدی کے خلاف سزا کے طور پر ایک ٹیسٹ میچ اور دو ایک روزہ میچوں کے لیے پابندی لگائی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اس واقعے پر علیحدہ تحقیقات کرے گا۔ شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ’میں واقعی ہی نہیں جانتا کہ کیا ہوا تھا اور میں پِچ پر کیا کر رہا تھا۔ کیمرے پر یہ بہت برا دکھائی دیا‘۔ ’میں نے خود کو اور اپنی ٹیم کو مایوس کیا ہے۔ میں اپنے کیے پر نادم ہوں کیونکہ میں نے ہمیشہ اچھے جذبے سے کرکٹ کھیلی ہے‘۔ پچیس سالہ آفریدی پابندی کے بعد لاہور میں ہونے والا ٹیسٹ میچ اور دو ایک روزہ میچوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’میں نے جو کچھ کیا وہ بہت غلط تھا اور میرے لیے زندگی بھر ایک داغ رہے گا‘۔ ’ٹیم کے ایک اعلیٰ رکن کی حیثیت سے مجھے معلوم ہے کہ میری ذمہ داریاں کیا ہیں۔‘ اس واقعے کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے تعلقات کشیدہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا لیکن انگلینڈ کے کیون پیٹرسن نے اس امکان کو رد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’آئی سی سی نے اس واقعے پر مناسب اقدام کیا ہے۔ آفریدی نے صبح میچ کے اغاز پر ہم سے معذرت کی ہے‘۔ | اسی بارے میں آسٹریلوی بلے بازوں کو جرمانہ29 August, 2005 | کھیل میچ جان بُوجھ کر ہارنے پر کارروائی 29 April, 2005 | کھیل برطانوی میڈیامعافی مانگے: وسیم 15 September, 2005 | کھیل شرمندہ ہیں، معاف کردیں | کھیل انگلینڈ اور پاکستان: ناخوشگوار واقعات 02 October, 2005 | کھیل پچ خراب کرنے کی سزا21 November, 2005 | کھیل آئی سی سی: وسیم باری سے معذرت16 September, 2004 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||