یوراج کی سنچری، بھارت کی جیت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہرارے میں ہونے والے سہ فریقی ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں بھارت نے زمبابوے کےدو سو پچاس رنز کے جواب چھ وکٹوں کے نقصان پر دوسوپچپن رنز بنا کر چار وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ سہ فریقی ایک روزہ انٹرنیشنل سیریز کا فائنل میچ منگل کو زمبابوے اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ میں ایک مرحلے پر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ بھارت جلد ہی ہار جائے گا کیونکہ اس کے چار کھلاڑیوں کے نقصان پر صرف چھتیس رنز تھے۔ لیکن یووراج کے ایک سو بیس رنز اور مہندرا دھونی (ناٹ آوٹ) کے سڑسٹھ رنز نےمیچ کا رخ بدل دیا۔ بولنگ میں اجیت اگرکر نے چونتیس رنز دے کر تین کھلاڑیوں اور رودرا پرتاب سنگھ نے چوبیس رنز کے عوض دو وکٹ لیے۔ اس میچ میں بھارت نے عرفان پٹھان اور اشیش نہرا کو نہیں کھلایا۔ زمبابوے اس میچ میں اپنے سابق کپتان ہیتھ سٹریک کے بغیر ہی حصہ لے رہی تھی جو ٹخنہ میں چوٹ کے باعث نہیں کھیل رہے۔ سورو گنگولی اور محمد کاشف نے بھی میچ کو کسی حد تک سہارا دیا لیکن یووراج اور مہندرا سنگھ دھونی نے بہترین پارٹنر شپ قائم کرکے میچ بھارت کے حق میں کر دیا۔ زمبابوے: برینڈن ٹیلر، سین ولیمز، ٹاٹنڈا ٹائبو( کپتان)، وسی سیبانڈا، ہملٹن، چارلس کونٹری، اینڈی بلگنوٹ، گیون ایونگ، پراسپر یوٹیسی، انتھونی آئر لینڈ، بلیسنگ مہوائر اور کیتھ ڈیبنگوا (متبادل)۔ بھارت: سارو گنگولی (کپتان)، راہول ڈراوڈ، یوراج سنگھ، وریندر سہواگ، ونو گوپال راؤ، سریش رائنا، مہندر دھونی، راج پرکاش یادو، اجیت اگارکر، مورالی کرتھک، رودرا پرتاپ سنگھ اور ہربھجن سنگھ (متبادل)۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||