بھارت نے زمبابوے کو ہرا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سہ فریقی ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں بھارت کی ٹیم نے زمبابوے کو ایک سو اکسٹھ رنز سے ہرا دیا۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے دو سو چھبیس رنز بنائے۔ بھارت کی طرف سے محمد کیف نے پینسٹھ رنز بنائے جبکہ دھونی اور یوراج سنگھ نے چھپن اور تریپن رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔ زمبابوے کی طرف سے انتھونی آئرلینڈ نے تین وکٹیں لیں جبکہ ہیتھ سٹریک، اٹسیا اور ایونگ نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔ جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم پینسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بھارت کی طرف سے عرفان پٹھان نے پانچ جبکہ اجیت اگرکر نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||