ہیلسنکی: پولا ریڈ کلف کی کامیابی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی ایتھلیٹ پولا ریڈ کلف نے بالآخر اپنے خوابو ں کوحقیقت کا روپ دیتے ہوئےہیلنسکی میں ہونے والی ورلڈ چمپئن شپ میں خواتین میراتھن میں سونے کا تمغہ حاصل کرنےمیں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ورلڈ ریکارڈ بنانے والی پولا نے یہ دوڑ دوگھنٹے، بیس منٹ اور ستاون سکینڈ انہوں نے یہ دوڑ دفاعی چمپئن کیتھرائن دیریبا کےمقابلے میں چونسٹھ منٹ پہلے مکمل کی۔ سنیچر کو ہونے والی دس ہزار میٹر کی دوڑ میں وہ نوویں نمبر پر آئی تھیں۔ گزشتہ سال ایتھنز اولمپکس کھیلوں میں پاؤلا ریڈکلف دس ہزار میٹر کی ریس کے دوران ہمت ہار گئی تھیں۔ لندن میں منعقد ہونے والی سالانہ میراتھن کو دوگھنٹےاور بیس منٹ میں مکمل کر کے انہوں نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے متعدد دیگر عالمی چیمپئن شپ میں بھی اپنی برتری برقرار رکھی۔ بی بی سی سپورٹس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے انتہائی خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ آخری قدم ان کے لیے سخت تھا مگر انہوں نے سر جھکا کر دوڑنے کا عمل جاری رکھا۔ پولا نےشروع ہی سے دوڑ میں برتری برقرار رکھی تھی لیکن لندن مراتھن کے مقابلےمیں اس دوڑ میں ان کی کارکردگی خاص متاثر کن نہیں رہی۔ کانسی کا تمغہ رومانیہ کی کونسٹیٹینا ڈیڈا کے حصے میں آیا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||