BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 30 June, 2005, 14:25 GMT 19:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان اوپن اسکواش کے ڈراز

اسکوائش
عالمی نمبر ایک فرانس کے تھیری لنکو نے بھی شرکت کی تصدیق کردی ہے۔
پاکستان اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے ڈراز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے یہ مقابلے 24 سے 29 جولائی تک کراچی میں ہونے والے ہیں 1999 کے بعد اس بین الاقوامی ایونٹ کے کراچی میں انعقاد کا یہ پہلا موقع ہے۔

سابق عالمی چیمپئنز انگلینڈ کے پیٹرنکل اور جوناتھن پاور کے سوا تمام ہی ٹاپ رینکنگ کھلاڑی پاکستان اوپن میں شرکت کریں گے۔ تین سال قبل پاکستان اوپن کا فائنل کھیلنے والے پیٹرنکل اور پاور پاکستان نہیں آرہے ہیں۔

عالمی نمبر ایک فرانس کے تھیری لنکو نے بھی پاکستان اوپن میں شرکت کی تصدیق کردی ہے ابتدائی فہرست میں ان کا نام شامل نہیں تھا لیکن بعد میں انہوں نے پاکستان اوپن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا وہ پہلے راؤنڈ میں انگلینڈ کے بریڈلی بال کے مدمقابل ہونگے۔

انگلینڈ کے جیمز ولسٹروپ پاکستان اوپن کے دفاعی چیمپئن ہیں وہ اپنے اعزاز کے دفاع کی پیش قدمی پاکستان کے عامر اطلس خان کے خلاف میچ سے کرینگے۔

عامراطلس کو جو ایشین جونیئر چیمپئن ہیں وائلڈ کارڈ انٹری دی گئی ہے۔

جیمز ولسٹروپ سے فائنل ہارنے والے آسٹریلیا کے انتھونی رکٹس پہلے راؤنڈ میں کوالیفائر کھلاڑی سے کھیلیں گے۔ کوالیفائنگ راؤنڈز سے آٹھ کھلاڑی فائنل راؤنڈز میں آئیں گے۔

پاکستان کے شاہد زمان پہلے راؤنڈ میں کوالیفائر کھلاڑی سے مقابلہ کرینگے جیت کی صورت میں ان کے دوسرے راؤنڈ میں متوقع حریف تھیری لنکو ہونگے۔

منصورزمان کا پہلا میچ فرانس کے گریگوری گالٹیئر سے ہوگا۔

پاکستان اوپن کے ڈراز میں سابق عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے ڈیوڈ پامر کا نام بھی شامل ہے حالانکہ ان پر ورلڈ ڈبلز چیمپئن شپ کے دوران ریفری کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے پر ایک سالہ پابندی عائد ہے۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئرنائب صدر ائرمارشل راشد کلیم کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں اسکواش کی عالمی تنظیم پی ایس اے سے رابطہ کیا جارہا ہے تاکہ صحیح صورتحال کا علم ہوسکے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد