فاسٹ بالر محمد خلیل فائنل سے باہر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بائیں ہاتھ سے تیز بالنگ کرنے والے پاکستانی کھلاڑی محمد خلیل وی بی سیریز کے پہلے فائنل میں زخمی ہونے کے باعث سیریز کے باقی فائنل مقابلوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ محمد خلیل وی بی سیریز کے پہلے فائنل میں فیلڈنگ کرتے ہوئے اپنے ساتھی بالر رانا نوید الحسن سے ٹکرا جانے کی وجہ سے زخمی ہو گئے تھے۔ ان کے بائیں کندھے میں چوٹ آئی تھی۔ کپتان انضمام الحق کے مطابق محمد خلیل کا کندھا اتر گیا ہے جس کے ٹھیک ہونے میں کم از کم دو سے تین ہفتے درکار ہیں۔ انہوں نے کہا محمد خلیل آئندہ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ پاکستان وی بی سیریز کے میلبورن میں پہلے فائنل میں اٹھارہ رن سے ہار گیا تھا۔ انضمام نے کہا کہ وہ میلبورن میں شکست سے بالکل دل برداشتہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سڈنی میں میچ ان کے لیے بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم کو دو سو سینتیس رن پر آؤٹ کر لینا کوئی معمولی بات نہیں تاہم انہوں نے کہا اس میچ میں پاکستان کی بیٹنگ توقع کے مطابق نہیں چل سکی۔ انضمام نے کہا کہ ہماری حکمت عملی یہ تھی کہ پہلے پندرہ اووروں میں گیند کے پرانے ہونے کا انتظار کیا جائے گا اور اس کے بعد ہدف حاصل کرنے کے لیے رن بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چار وکٹوں کے گر جانے سے پاکستان مشکل کا شکار ہو گیا۔ انضمام نے کہا کہ تمام کھلاڑی اور خاص طور پر بالر اچھے کھیل کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور انہیں امید ہے کے اگلے میچ میں وہ زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||