BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 26 April, 2004, 22:33 GMT 03:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شعیب میڈیکل کمیشن کے روبرو

شعیب اختر
شعیب اختر اپنے دورہ بھارت کی وجہ سے کمشن کے سامنے پیش نہیں ہو سکے تھے
فاسٹ بولر شعیب اختر بدھ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کےمیڈیکل انکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہونگے۔

یہ کمیشن بھارت کے خلاف ہوم سیریز میں کھلاڑیوں کے ان فٹ ہونے کےمعاملے کی جانچ پڑتال کےلئے قائم کیا گیا ہے جس میں آغاخان ہسپتال کے آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر عبدالواجد، کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے آرتھو پیڈک شعبے کے سابق سربراہ ڈاکٹر نصیر احمد، پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر ریاض احمد اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹرز پینل کے ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں ۔

شعیب اختر بھارت کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں بھارتی اننگز کے دوران بولنگ کے دوران فالوتھرو پرگرنے کے بعد ہاتھ میں تکلیف کی شکایت کرتے ہوئے میدان چھوڑکر چلے گئے تھے لیکن بعد میں انہوں نے کمر میں تکلیف کی شکایت کی تھی ۔

شعیب اختر نے سب کو اس وقت حیران کردیا تھا جب وہ اس مبینہ تکلیف کے باوجود بیٹنگ کے لئے آئے اور انتہائی جارحانہ اسٹروکس کھیلے جس پر کپتان انضمام الحق بھی یہ کہے بغیر نہ رہ سکے کہ اس تکلیف میں اس طرح کی جارحانہ بیٹنگ کرنا ممکن نہیں ۔

شعیب اختر کی میڈیکل انکوائری کمیشن کے سامنے پیشی میں تاخیر کی وجہ ان کا ایک اشتہار کی شوٹنگ کے لئے بھارت چلا جانا تھا ۔ ان کی غیرموجودگی میں ایک مقامی وکیل نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہزیمت سے دوچار کرنے پر انہیں لیگل نوٹس بھی بھیجا ہے۔

شعیب اختر کا منگل کو بون اسکین ہوگا جس کے بعد وہ بدھ کو کمیشن کے سامنے پیش ہونگے اسی روز آل راؤنڈر عبدالرزاق اور وکٹ کیپر معین خان بھی کمیشن کے سامنے حاضر ہونگے ۔

فاسٹ بولر عمرگل اتوار کو کمیشن کے سامنے پیش ہوچکے ہیں البتہ شعیب ملک اور شبیر احمد کی صرف میڈیکل رپورٹس ہی کمیشن کے سامنے پہنچی ہیں کیونکہ وہ دونوں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے انگلینڈ جاچکے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ یہ واضح کرچکا ہے کہ انکوائری میڈیکل کمیشن کا مقصد کسی کو انتقام کا نشانہ بنانا نہیں ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد