BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 23 April, 2004, 15:25 GMT 20:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شعیب اختر: ایک کروڑ روپے کا نوٹس

News image
شعیب اختر
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شعیب اختر کے ستارے گردش میں نظرآتے ہیں۔

لاہور کے ایک شہری بابر علی نے مقامی وکیل عنصر محمود باجوہ کے توسط سے شعیب اختر کو لیگل نوٹس بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں شعیب اختر ہاتھ اور کمر کی تکلیف کا جواز پیش کرکے میدان سے باہر چلے گئے اور پوری اننگز میں بولنگ نہیں کی لیکن حیران کن طور پر وہ بیٹنگ کرنے آگئے۔

نوٹس کے مطابق میڈیکل رپورٹ سے ثابت ہوا ہے کہ ان کی انجری یعنی زخم یا تکلیف خود ساختہ تھی جس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

قانونی نوٹس میں ہرجانے کے طور پر ایک کروڑ روپے طلب کیے گئے ہیں بصورت دیگر مدعی نے پندرہ روز میں لیگل نوٹس کی مدت ختم ہونے پرعدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شعیب اختر اس وقت بھارت میں ہیں جہاں انہوں نے پہلے ایک اشتہار کی شوٹنگ میں حصہ لیا اور پھر وہ کینسر سے متاثرہ بچوں کے ساتھ نظر آئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شعیب اختر کی انجری کا جائزہ لینے کے لئے میڈیکل انکوائری کمیشن تشکیل دیا ہے لیکن بھارت میں قیام طویل کردینے کے نتیجے میں انہوں نے اتوار کو کمیشن کے سامنے پیش ہونےسے معذرت کرلی ہے۔

اس دوران بھارتی میڈیا نے شعیب اختر کی ممبئی میں راتوں کی سرگرمیوں کے بارے میں خبریں شائع کی ہیں۔

پاکستانی کپتان انضمام الحق بھی راولپنڈی میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ میں شعیب اختر کے غیرذمہ دارانہ رویے پر کڑی تنقید کرچکے ہیں ۔

شعیب اختر ماضی میں بھی مشکوک بولنگ ایکشن کے ساتھ ساتھ ڈسپلن کی خلاف ورزی کے سلسلے میں شہ سرخیوں میں رہے ہیں اور انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جرمانے اور سرزنش کا سامنا رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد