BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 19 April, 2004, 10:26 GMT 15:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شعیب اختر: کمر درد کی انکوائری
شعیب اختر
شعیب اختر
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے اگر یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ شعیب اختر نے کمر میں تکلیف کا بہانہ کیا تھا تو پاکستان کرکٹ بورڈ شعیب کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے۔

شعیب اختر نے کمر کے درد کے سبب پاکستان اور بھارت کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل میں حصہ نہیں لیا تھا لیکن میچ کے چوتھے روز بیٹنگ کی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ بعض کھلاڑیوں نے ’پاکستان کی دوسری اننگز میں لاپرواہی اور غیر پیشہ ورانہ رویے کا مظاہرہ کیا ہے۔ میں نے طبی انکوائری کمیٹی تشکیل دینےکا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ شعیب کے زخمی ہونے کے بارے میں اپنی رپوٹ پیش کرے‘۔

اس طبی کمیٹی کی قیادت جوڑوں کے درد کے ایک سینیئر کنسلٹنٹ کریں گے البتہ کمیٹی کے ارکان اور سربراہ کے نام کا اعلان اس ہفتے کے آخر میں کیا جائے گا۔

شہریار خان توقع کر رہے ہیں کہ ان تمام کھلاڑیوں سے بات چیت کی جائے گی جن کے بارے میں گمان ہے کہ انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ نہیں کیا اور اس کے بعد کمیٹی کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ کی بنا پر ڈسپلنری اقدام بھی کیا جائے گا۔

پی سی بی کے چیئرمین نے کہا کہ ’میں اس بات کو شفاف اور یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ کوئی بھی کھلاڑی جو ٹیم اور قومی وقار کے لئے 150 فیصد تک کارکردگی نہیں دکھا پاتا یا اس کی صلاحیت نہیں رکھتا، ایسے کھلاڑی کے لئے پاکستان کی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ہے‘۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق کی طرف سے شعیب کی کمر درد کی شدت پر شبہے کے اظہار پر شعیب اختر نے سنیچر کو حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’بولنگ کرنے کے لئے پورے جسم کا فٹ ہونا ضروری ہوتا ہے لیکن بیٹنگ میں صورت حال قدرے مختلف ہوتی ہے‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد