انڈیا کی ٹیم کا پرجوش استقبال | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کے کرکٹ کے کھلاڑی پاکستان میں ٹیسٹ اور ایک روزہ میچوں کی سیریز جیتنے کے بعد جب انڈیا واپس پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ دلی کے اندرا گاندھی ائیرپورٹ پر سینکڑوں افراد ان کے استقبال کے لئے موجود تھے لیکن ٹیم کو ایک دوسرے دروازے سے باہر نکال دیا گیا۔ ایک شخص نے ایک بینر اٹھا رکھا تھا جس پر لکھا تھا ’تم نے کھیل اور ہمارے دل جیت لئے ہیں‘۔ یہ گزشتہ پندرہ سالوں میں انڈیا کا پاکستان کا پہلا مکمل دورہ تھا اور یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ انڈیا پاکستان میں کوئی سیریز جیتا ہے۔
کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری کروناکرن نائیر نے کہا کہ کھلاڑیوں کو مداحوں سے اس لئے ملنے نہیں دیا کہ وہاں بڑی بدنظمی تھی اور ’ہمارے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا کہ کھلاڑیوں کو کہیں کہ جلد وہاں سے نکل جائیں‘۔ راولپنڈی ٹیسٹ کی جیت کے بعد ٹیم کو انڈین اخبارات میں بھی بڑی اچھی طرح خوش آمدید کہا گیا ہے۔ ہندوستان ٹائمز کی سرخی تھی ’ہاؤ سویٹ اِٹ از‘۔ یہ سیریز پاکستان کرکٹ بورڈ کے لئے بھی بڑی سود مند رہی۔ بورڈ کے صدر شہریار خان نے اس بات کی تصدیق کی بورڈ نے اس سیریز سے 11.7 ملین پاؤنڈ کمائے ہیں۔ خان نے کہا کہ انڈیا کی دماغی طاقت ہی ان کی جیت کا سبب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس انڈین ٹیم نے بہت زیادہ ڈسپلن اور لڑنے کے لئے جستجو کا مظاہرہ کیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||